ایران نے پاکستان کو کم نرخوں پر بجلی کی فراہمی کی پیشکش کردی

جمعرات 12 فروری 2015 09:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 12فروری۔2015ء) ایران نے پاکستان کو کم نرخوں (ٹیرف) پر بجلی فراہمی کی پیشکش کردی ہے ۔ انگریزی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایران نے پاکستان کو 1100 میگا واٹ کے علاوہ مزید تین ہزار میگا واٹ بجلی کی فراہمی کی پیشکش کی ہے اور وزارت پانی و بجلی کے عہدیداروں کو ایران کا دورہ کرنے کی دعوت دی ہے تاکہ رواں ماہ دوران ہی معاملات کو حتمی شکل دی جاسکے ۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نیشنل ٹرانسمیشن اور ڈسپیج کمپنی ( این ٹی ڈی سی ) کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ایرانی حکومت نے ہزار میگا واٹ بجلی کی برآمدگی کے لئے پیشکش کی ہے اس کے علاوہ مزید تین ہزار میگا واٹ بجلی کی فراہمی کے امکانات تلاش کرنے کی بھی دعوت دی ہے این ٹی ڈی سی کے سابق سربراہ کا کہنا ہے کہ یہ ایک ایسا موقع ہے جس سے استفادہ کرنا چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :