وزیر داخلہ دہشتگردوں کیخلاف اپنی کارکردگی پر قوم کوالفاظ کی بجائے عملی اقدامات اٹھا کر دکھائے ،خورشید شاہ ،حکومت نے پارلیمنٹ سے بالاتر ہوکر اشیاء پر بھاری ٹیکس عائد کئے ہیں اس عمل پر حکومت کو معاف نہیں کرینگے ۔ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری واقعہ مقدمہ کا میرٹ کی بنیاد پر فوجی عدالت میں ٹرائل ہونا چاہیے ،میڈیا سے گفتگو

جمعرات 12 فروری 2015 09:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 12فروری۔2015ء) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ نے دہشتگردوں کیخلاف اپنی کارکردگی پر قوم کو الفاظ کی بجائے عملی اقدامات اٹھا کر دکھائے ، حکومت نے پارلیمنٹ سے بالاتر ہوکر اشیاء پر بھاری ٹیکس عائد کئے ہیں اس عمل پر حکومت کو معاف نہیں کرینگے ۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے قومی اسمبلی میں دہشتگردی کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا لیکن ان اقدامات پر عمل کرکے نتائج بھی نظر آنا چاہیے ۔

عمران الطاف لڑائی بارے انہوں نے کہا کہ دونوں سیاسی لیڈر ہیں اور سیاسی جماعتوں کے سربراہ بھی ہیں ان کو تہذیب کے اندر رہ کر سیاست کرنی چاہیے سیاست ذاتیات کی بجائے ایشو پر ہونی چاہیے ملک کو اس وقت گونا گوں مسائل سے دو چار ہے اور ان مسائل بارے حکومت پردباؤ بڑھانا چاہیے اور عوامی مسائل حل کرنا ہونگے ۔

(جاری ہے)

بلدیہ ٹاؤن فیکٹری واقعہ پر جے آئی ٹی پر خورشید شاہ نے کہا کہ اس مقدمہ کا میرٹ کی بنیاد پر فوجی عدالت میں ٹرائل ہونا چاہیے ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے مابین سینٹ انتخابات معاملات طے ہوئے ہیں پیپلز پارٹی کو سندھ سے 7سیٹیں ملیں گی انہوں نے کہا کہ حکومت نے ملک میں تیس فیصد مہنگائی میں اضافہ کیا ہے ہم اس پر ہرگز خاموش نہیں رہیں گے پیپلز پارٹی نے ملک میں تہذیب یافتہ سیاست کا آغاز کیا ہے بدتمیزی کی سیاست کو فروغ نہیں دینگے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود حکومت ٹرانسپورٹ کرایوں میں تیس فیصد کمی لانے میں کامیاب نہیں ہوسکی تیل کی فی لیٹر پر حکومت اب بھی 47روپے وصول کررہی ہے پٹرول کی قیمت کسی صورت میں بھی 55روپے فی لیٹر سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے ایک سوال کے جواب میں خورشید شاہ نے کہا کہ ہم حکومت کو ٹیکس کم کرنے پر مجبور کرینگے اگر حکومت نے تسلیم نہ کیا تو پھر عدالت کا دروازہ بھی کھٹکھٹائیں گے۔

متعلقہ عنوان :