الیکشن کمیشن آف پاکستان کا بائیو میٹرک سسٹم پر الیکشن کرنے سے انکار،بائیومیٹرک سسٹم سے ضروری نہیں کہ کسی فرد کے فنگر پرنٹ شاختی کارڈ کے عین مطابق ٹیلی کرجائیں

جمعرات 12 فروری 2015 09:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 12فروری۔2015ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بائیو میٹرک سسٹم پر الیکشن کے انعقاد کو نہ مانتے ہوئے موقف اپنایا ہے کہ بائیومیٹرک سسٹم سے ضروری نہیں کہ کسی فرد کے فنگر پرنٹ شاختی کارڈ کے عین مطابق ٹیلی کرجائیں۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بائیومیٹرک سسٹم کے تحت انتخابات کے انعقاد کیلئے پاکستان تحریک انصاف سمیت دیگر جماعتوں نے الیکشن کمیشن سے رابطہ کیا تاہم انہیں بتایا گیا کہ فنگر پرنٹ کسی صورت ٹیلی نہیں ہوسکتے‘ اس لئے ووٹرز لسٹ فنگر پرنٹ کے مطابق بنانا مشکل کام ہے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے مختلف نجی کمپنیوں سے رابطہ کر رکھا ہے کہ بائیومیٹرک کی بجائے الیکٹرانک ورکنگ مشین جوکہ صرف شناختی کارڈ کی سکروٹنی کیلئے ہوگی اس پر الیکشن کروائے جاسکتے ہیں۔ دوسری جانب پی ٹی اے کے احکامات کی روشنی سمز کی تصدیق کیلئے فنگر پرنٹ لیے جارہے ہیں ان میں سے روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں افراد کے فنگر پرنٹ شناختی کارڈ کے مطابق ٹیلی نہیں ہورہے ہیں۔