الیکشن ٹربیونل نے مسلم لیگ (ن) کے سابق وزیر حیدر آرائیں پر تاحیات الیکشن لڑنے پر پابندی عائد کردی،پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 196 میں دوبارہ انتخابات کا بھی حکم دے دیا

جمعرات 12 فروری 2015 09:09

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 12فروری۔2015ء) الیکشن ٹربیونل نے مسلم لیگ (ن) کے سابق وزیر حیدر آرائیں پر تاحیات الیکشن لڑنے پر پابندی عائد کردی ،پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 196 میں دوبارہ انتخابات کا بھی حکم دے دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن ٹربیونل نے بدھ کے روز پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 196 کی الیکشن پٹیشن پر 32صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے اس حلقہ سے مسلم لیگ (ن) کے سابق صوبائی وزیر حیدر آرائیں کامیاب ہوئے تھے جن کے خلاف تحریک انصاف کے امیدوار نے درخواست دائر کی تھی انہوں نے دو قومی شناختی کارڈ بنا رکھے ہیں الیکشن ٹربیونل نے دو شناختی کارڈ ثابت ہونے پر وحید آرائیں پر تاحیات الیکشن لڑنے پر پابندی عائد کردی ہے اور حلقے میں دوبارہ انتخابات کا حکم دے دیا ہے ۔