سپریم کورٹ نے قانون کی کتابوں کی غلط چھپائی سے متعلق حکم نامہ جاری کر دیا ،وفاقی اور صوبائی حکومتیں قوانین کا ترجمہ کرکے ناصرف انہیں ویب سائٹ پر جاری کریں بلکہ قانون کی کتابوں کی رعایتی نرخوں پر مارکیٹ میں فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے۔سپریم کورٹ

بدھ 11 فروری 2015 08:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 11فروری۔2015ء) سپریم کورٹ نے قانون کی کتابوں کی غلط چھپائی سے متعلق حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں قوانین کا ترجمہ کرکے ناصرف انہیں ویب سائٹ پر جاری کریں بلکہ قانون کی کتابوں کی رعایتی نرخوں پر مارکیٹ میں فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے منگل کے روز اپنے حکم میں کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں حروف تہجی کے اعتبار سے قوانین مرتب کریں اور 17 فروری تک اس پر عمل کرکے وفاقی اور صوبائی سیکرٹریز قانون عدالت کو عملدرآمد رپورٹ پیش کریں۔ ان سب قوانین کی طباعت غلطیوں سے پاک ہونی چاہئے۔

متعلقہ عنوان :