افغانستان‘ مسلح افراد نے پولیس اسٹیشن نذر آتش کردیا‘ خود کش حملے اور جوابی کارروائی میں تمام پانچ حملہ آور ہلاک‘ طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی‘ سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 48 طالبان ہلاک

بدھ 11 فروری 2015 09:10

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 11فروری۔2015ء) افغانستان میں مسلح افراد نے ایک پولیس اسٹیشن نذر آتش کرنے کے بعد خود کش حملہ کیا۔ فورسز کی جوابی کارروائی میں پانچ حملہ آور مارے گئے۔جبکہ سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 48 طالبان ہلاک اور بڑی تعداد میں زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ صوبہ قندوز میں بڑی تعداد میں خودکش جیکٹس پہنے بندوقوں سے لیس مسلح افراد ایک پولیس اسٹیشن کے ارد گرد جمع ہوئے اور اسے نذر آتش کرنے کے بعد خود کش حملہ کیا۔

اس موقع پر پولیس نے بھی جوابی کارروائی کی۔ دریں اثناء افغان وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ ارزگان‘ قندھار‘ قندوز‘ ہلمند اور کابل صوبوں میں سیکیورتی فورسز کے آپریشن کے دوران 48 سے زائد طالبان ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ متعدد طالبان کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :