وزارت پانی و بجلی کے زیر انتظام پاور پلانٹ چلانے کا تجربہ بری طرح ناکام ہوگیا ،نندی پور پاور پراجیکٹ کا ٹھیکہ ملائیشیا کی کمپنی کو دے دیا گیا

بدھ 11 فروری 2015 09:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 11فروری۔2015ء) وزارت پانی و بجلی کے زیر انتظام پاور پلانٹ چلانے کا تجربہ بری طرح ناکام ہوگیا ہے جس کے بعد نندی پور پاور پراجیکٹ کا ٹھیکہ ملائیشیا کی کمپنی کو دے دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

وزارت پانی و بجلی کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق نندی پور پاور پلانٹ چلانے کے حوالے سے پلانٹ انتظامیہ اور دیگر ذمہ داران کو دشواریاں پیش آرہی تھیں جس کے باعث بجلی پیدا کرنے کا یہ بڑا منصوبہ ملائیشیا کی کمپنی کو چھ کروڑ روپے ماہانہ پر دس سال کیلئے ٹھیکے پر دے دیا گیا ہے معاہدے کے مطابق وفاقی حکومت ہر مہینے ملائیشیا کی کمپنی کو سروس چارجز کی مد میں چھ کروڑ روپے ماہانہ ادا کرے گی جبکہ پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار کو دیگر امور کی انجام دہی متعلقہ کمپنی کے ذمہ ہوگی ۔

ایم ڈی نندی پور پاور پراجیکٹ کے مطابق ملائیشیا کی کمپنی کو قواعد وضوابط پورے کرتے ہوئے بولی کے ذریعے ٹھیکہ دیا گیا ہے جبکہ نادرا پاور جنریشن کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے بھی اس کی باضابطہ منظوری دے دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :