کوئٹہ، گوادر تا کاشغر شاہراہ کے روٹ کی تبدیلی پر سیاسی جماعتوں کو تحفظات، بلوچستان ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ فروری

مزید اہم خبریں

تاریخ اشاعت: 2015-02-11
تاریخ اشاعت: 2015-02-11
تاریخ اشاعت: 2015-02-11
تاریخ اشاعت: 2015-02-11
تاریخ اشاعت: 2015-02-11
تاریخ اشاعت: 2015-02-11
تاریخ اشاعت: 2015-02-11
تاریخ اشاعت: 2015-02-11
تاریخ اشاعت: 2015-02-11
تاریخ اشاعت: 2015-02-11
تاریخ اشاعت: 2015-02-11
پچھلی خبریں - مزید خبریں

کوئٹہ

تلاش کیجئے

کوئٹہ، گوادر تا کاشغر شاہراہ کے روٹ کی تبدیلی پر سیاسی جماعتوں کو تحفظات، بلوچستان ‘ سندھ اور خیبرپختونخوا ہ کے سیاسی رہنماؤں پر مشتمل اجلاس طلبی کا امکان، محمود خان اچکزئی کی وزیراعظم سے ملاقات ،اپوزیشن لیڈر کا وزیراعظم کو خط لکھنے کا فیصلہ

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 11فروری۔2015ء) گوادر تا کاشغر شاہراہ کے روٹ کی تبدیلی پر سیاسی جماعتوں کو تحفظات‘ بلوچستان ‘ سندھ اور خیبرپختونخوا ہ کے سیاسی رہنماؤں پر مشتمل اجلاس طلب کئے جانے کا امکان‘ محمود خان اچکزئی کی وزیراعظم سے ملاقات جبکہ اپوزیشن لیڈر کا وزیراعظم کو خط لکھنے کا فیصلہ‘ ذرائع کے مطابق گوادر تا کاشغر مجوزہ روٹ سے متعلق پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے وزیراعظم سے ملاقات کی ملاقات میں رکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی نے وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کو بلوچستان سندھ اور خیبرپختونخواہ کی جانب سے گوادر کاشغر روٹ سے متعلق احساس محرومی اور تحفظات سے آگاہ کیا پشتونخوامیپ کے چیئرمین نے وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کو بتایا کہ اس روٹ سے متعلق ان تینوں صوبوں کی سیاسی جماعتوں اور عوام کو تحفظات ہیں جس پر وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے کہاکہ گوادر کاشغر روٹ کے بارے میں جلد ہی تینوں صوبہ کے سیاسی رہنماؤں کا اجلاس طلب کریں گے دوسری جانب پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے گوادر تا کاشغر روٹ کے بارے میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ سے بھی ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے مجوزہ تجارتی شاہراہ پر اظہار خیال کیا ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ آئندہ ایک دو روز کے دوران وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کو گوادر تا کاشغر روٹ سے معلق رسمی طورپر خط لکھیں گے جس میں وزیراعظم سے التجاء کریں گے اور چھوٹوں صوبوں کے خدشات اور تحفظات سے انہیں آگاہ کریں گے ۔

11-02-2015 :تاریخ اشاعت