2020 سمر اولمپکس گیمز میں نئے کھیلوں کی شمولیت کے بارے فیصلہ آئندہ برس ہوگا،آئی او سی

منگل 10 فروری 2015 08:53

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10فروری۔2015ء) انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) نے کہا ہے کہ 2020ء میں شیڈول ٹوکیو سمر اولمپکس گیمز میں نئے کھیلوں کی شمولیت کے بارے حتمی فیصلہ آئندہ برس ریو اولمپکس گیمز کے آغاز سے قبل کیا جائے گا۔ اس بات کا فیصلہ آئی او سی کے اجلاس میں کیا گیا۔