آصف زرداری کا چوہدری شجاعت سے ٹیلی فونک رابطہ ،مسلم لیگ ق کا سینٹ الیکشن میں پنجاب میں پیپلزپارٹی کی حمایت کافیصلہ

منگل 10 فروری 2015 09:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10فروری۔2015ء)سابق صدرآصف علی زرداری کامسلم لیگ ق کے صدرچوہدری شجاعت سے ٹیلی فونک رابطہ ،مسلم لیگ ق نے سینٹ الیکشن میں پنجاب میں پیپلزپارٹی کی حمایت کافیصلہ کرلیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق سابق صدرآصف علی زرداری نے پیرکے روزچوہدری شجاعت کوٹیلی فون کیا اورملک کی سیاسی صورتحال اورآئندہ سینٹ الیکشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا۔چوہدری شجاعت حسین نے آصف علی زرداری کوآگاہ کیاکہ وہ سینٹ الیکشن نہیں لڑیں گے ۔انہوں نے سابق صدرکویقین دلایاکہ مسلم لیگ ق پنجاب میں پیپلزپارٹی کی حمایت کریگی