خیبر ایجنسی ، وادی تیراہ میں سکیورٹی فورسز کی گن شپ ہیلی کاپٹروں کے ذریعے د ہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری ، کالعدم تحریک طالبان کے 12 دہشت گرد ہلاک ‘ 15 زخمی ، دہشت گردوں کے سات ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے

منگل 10 فروری 2015 08:59

خیبر ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10فروری۔2015ء) خیبر ایجنسی میں فورسز کی فضائی کارروائی کے دوران کالعدم تحریک طالبان کے 12 دہشت گرد ہلاک ‘ 15 زخمی ہوگئے۔ دہشت گردوں کے سات ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپور ٹس کے مطابق پیر کے روز خیبر ایجنسی میں جاری آپریشن خیبر ون کے دوران فورسز نے وادی تیراہ کے علاقے کوکی خیل میں سکیورٹی فورسز نے گن شپ ہیلی کاپٹروں کے ذریعے د ہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں دہشت گردوں کے سات ٹھکانے تباہ ہوئے اور ان میں موجود بارہ دہشت گرد ہلاک جبکہ پندرہ زخمی ہوگئے ہلاک اور زخمی ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے بتایا جاتا ہے۔