روس پر پابندیوں سے یورپی یونین کو 21 بلین کا نقصان ہو چکا ، اسپین

منگل 10 فروری 2015 09:12

میڈرڈ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10فروری۔2015ء ) اسپین نے کہا ہے کہ یوکرائن بحران کے تناظر میں روس کے خلاف لگائی جانے والی پابندیوں کے نتیجے میں یورپی یونین کو اب تک 21 بلین یورو کا نقصان ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

یہ بات اسپین کے وزیر خارجہ یوڑے مانویل گارشیا مارگلو نے پیر کے روز برسلز میں اپنے دیگر یورپی ہم منصبوں سے ملاقات کے دوران کہی ہے۔ان کاکہنا تھا اسپین میں زرعی اور سیاحت کا شعبہ ان پابندیوں سے بری طرح متاثر ہوا ہے۔ یورپی یونین کی جانب سے یوکرائن میں روس نوازوں کی مدد پر ماسکو حکومت کے خلاف گزشتہ برس جولائی سے بتدریج معاشی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ تاہم اب یورپی یونین میں شامل ممالک کے درمیان اس بات پر اختلافات سامنے آ رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :