عمران خان کے ساتھ احترام کا رشتہ ہے جو مر تے دم تک قائم رہے گا،ایاز صادق،تنقید ضرور کی جائے لیکن ذاتیات پر نہ کی جائے ،عمران کو کبھی تنقید کا نشانہ نہیں بناؤں بلکہ ہمیشہ صاحب کہہ کر پکاروں گا،سپیکر قومی اسمبلی کی میڈیاسے غیر رسمی گفتگو

منگل 10 فروری 2015 09:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10فروری۔2015ء)سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ عمران خان کے ساتھ احترام کا رشتہ ہے جو ہمیشہ قائم رہے گا،مجھ پر سمیت سب پر تنقید ضرور کی جائے لیکن یہ تنقید ذاتیات پر نہ کی جائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان مجھے قیامت تک نہیں بھولیں گے ہمیشہ یاد آتا رہوں گا،میں عمران خان کی عزت کرتا ہوں کبھی بھی تنقید کا نشانہ نہیں بناؤں گا بلکہ ہمیشہ صاحب کہہ کر پکاروں گا ۔

سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ احترام کا رشتہ قائم رہے گا اور ان سے یہ رشتہ دنیا سے رخصت ہونے تک قائم رہے گا ۔ایاز صادق نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ تیسری اور چوتھی جماعت کے طلباء کو کتنی ہاکی کھیلنی آتی ہے، میری ہاکی عمران خان کو لگی تھی اور معمولی سا خون آیا تھا،ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے تحریک انصاف کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور عمران خان ایم کیو ایم کی اس تنقید کا جواب ضرور دیں گے۔