آل راوٴنڈر محمد حفیظ انجری کے باعث ورلڈ کپ اسکواڈ سے باہر ،ڈاکٹروں کا تین ہفتے آرام کا مشورہ، ناصر جمشید مضبوط امیدوار بن گئے،محمد حفیظ کی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے میڈیکل رپورٹس آئی سی سی کی ٹیکنکل کمیٹی کو بھجوا دی ہیں،چےئرمین پی سی بی ،انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کی ٹیکنیکل کمیٹی کے جائزے کے بعد ناصر جمشید کے نام کا اعلان کیا جائے گا، شہر یار خان

پیر 9 فروری 2015 08:17

سڈنی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9فروری۔2015ء )آل راوٴنڈر کھلاڑی اور سابق کپتان پاکستان ٹی 20ٹیم محمد حفیظ انجری کے باعث ورلڈ کپ اسکواڈ سے باہر ہوگئے جبکہ ان کی جگہ ناصر جمشید مضبوط امیدوار بن گئے ذرائع کے مطابق انجری کی وجہ سے محمد حفیظ ورلڈ کپ اسکواڈ سے باہر ہوگئے اور ڈاکٹروں نے محمد حفیظ کوتین ہفتے آرام کا مشوہ دیا ہے ٹیم انتظامیہ نے محمد حفیظ کی انجری سے متعلق چےئرمین پا کستان کرکٹ بورڈ شہر یا ر خان کو آگاہ کر دیا ہے ورلڈ کپ میں انکے متبادل ناصر جمشید مضبوط امیدوار بن گئے ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ بھارت کیخلاف 15 فروری کو ہونے والے میچ سے قبل فٹ ہوجائیں گے۔

پاکستان ٹیم 9 فروری کو بنگلا دیش اور11 فروری کو انگلینڈ کیخلاف وارم اپ میچ کھیلے گی واضح رہے کہ ناصر جمشید نے بھارت کے خلاف تین میچز میں دو سنیچریاں کی تھیں۔

(جاری ہے)

ادھر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چےئرمین شہر یار خان نے کہا ہے کہ محمد حفیظ کی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے میڈیکل رپورٹس آئی سی سی کی ٹیکنکل کمیٹی کو بھجوا دی ہیں جو ان رپورٹس کا جا ئزہ لے گی محمد حفیظ کے متبادل کے لئے ناصر جمشید کا نام ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد حفیظ کی انجری سے متعلق چےئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ محمد حفیظ کی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے ان کی میڈیکل رپورٹس انٹر نیشنل کر کٹ کونسل کی ٹیکنیکل کمیٹی کو بھجوادی ہے جو ان رپورٹس کا جائزہ لے گی کہ آیا انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے یا نہیں کیا محمد حفیظ ورلڈ کپ کے لئے موزوں ہیں یا نہیں ۔

انہوں نے کہا محمد حفیظ کی انجری کے بعد انکے متبادل کے لئے ناصر جمشید کا نام ہے تاہم انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کی ٹیکنیکل کمیٹی کے جائزے کے بعد ناصر جمشید کے نام کا اعلان کیا جائے گا ۔ دوسر ی جانب صہیب مقصود کو بھی بطور اوپنر کھلائے جانے کا امکان ہے اور انہیں نئی گیند سے پریکٹس بھی کروائی جائی رہی ہے

متعلقہ عنوان :