تھر میں غذائی قلت کے باعث مزید چار بچے دم توڑ گئے، رواں ماہ جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 24 جبکہ 130 روز میں ہلاکتوں کی تعداد 361 ہوگئی

پیر 9 فروری 2015 08:29

تھرپارکر(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9فروری۔2015ء) تھر میں غذائی قلت کے باعث مزید چار بچے دم توڑ گئے‘ رواں ماہ جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 24 جبکہ 130 روز میں ہلاکتوں کی تعداد 361 ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کو تھرپارکر کے علاقے مٹھی کے سول ہسپتال میں غذائی قلت کے باعث تین جبکہ چھاچھرو میں ایک بچہ دم توڑ گیا۔ رواں ماہ جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 24 ہوگئی ہے اور صوبائی حکومت غذائی قلت کے مسئلے کو ختم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔ ہلاکتوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے جوکہ غذائی قلت کی وجہ سے ہے۔ 130 روز میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 361 ہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :