وزیراعظم نے اتوار کوبھی اپنے سرکاری امورانجام دیئے ، انتہائی مصروف دن گزارا ، حکومتی اقدامات اورآئندہ کے حکومتی لائحہ عمل سے مختلف امورکاجائزہ لیا

پیر 9 فروری 2015 08:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9فروری۔2015ء)وزیراعظم محمدنوازشریف نے اتوارکے روزبھی اپنے سرکاری امورانجام دیئے ،اورگزشتہ روزانتہائی مصروف دن گزارا،چھٹی کے باوجودوزیراعظم نے حکومتی اقدامات اورآئندہ کے حکومتی لائحہ عمل سے مختلف امورکاجائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرفیصلہ کیاگیاکہ مختلف وزارتوں ،ڈویژنوں اوردیگرسرکاری اداروں کے کاموں کاجائزہ لینے کیلئے مانیٹرنگ اورڈیلورنگ سیل قائم کیاجائے گا۔

اس حوالے سے وزیراعظم کومختلف تجاویزبھی پیش کی گئیں ،وزارتوں کی کارکردگی کاجائزہ لینے کیلئے یہ سیل وزیراعظم سیکرٹریٹ میں قائم کیاجائیگا۔اس حوالے سے آج بھی وزیراعظم ہاوٴس اہم میٹنگ منعقدہوگی اورسیل کے قیام کے متعلق مختلف امورکاجائزہ لیاجائیگا،سیل کے قیام کامقصدلوگوں کوبہترین سہولیات کی فراہمی اورسول سروس ریفارمز کے حوالے سے اقدامات کرناہے

متعلقہ عنوان :