بھارتی صوبے گجرات میں سوائن فلو سے مزید 5افراد ہلاک،مجموعی طور پر مرنے والوں کی تعداد 71ہوگئی

پیر 9 فروری 2015 08:54

نئی دہلی ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9فروری۔2015ء ) بھارتی صوبے گجرات میں سوائن فلو سے مزید پانچ افراد مر گئے۔ گذشتہ ایک ماہ کے دوران بھارت میں سوائن فلو سے مجموعی طور پر مرنے والوں کی تعداد 71ہوگئی.بھارتی حکام نے تیزی سے پھیلتے ہوئے اس وائرس پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ریاست گجرات میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سوائن فلو کے ستر مریضوں کو اسپتال لایا گیا جبکہ یکم جنوری سے اب تک بھارت میں سوائن فلو کے 627کیس سامنے آچکے ہیں۔

بھارتی حکام کے مطابق سوائن فلو سے سب سے ذیادہ متاثر ممبئی اور گجرات ہوئے ہیں۔ گجرات کے وزیر صحت نتن پٹیل کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران اس وائرس نے سنگین صورتحال اختیار کرلی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ راجستھان اور مدھیا پردیش سے بھی سوائن فلو کے مریض گجرات لائے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :