تحریک انصاف بھی میری ثا لثی کی پیشکش پر رضا مند ہو گئی ہے ،آج اسحاق ڈار سے بات کروں گا،خورشید شاہ ، ہما رے دو سنئیر رہنما جو قا نوں دان بھی ہیں ان کے درمیان بیٹھ کر بیچ کا راستہ نکا لیں گے، پھر چیزیں پا رلیمنٹ میں آئیں گی، دو نوں جما عتیں پیپلز پا رٹی کے کردار سے مطمئن ہیں،چاہتے ہیں عمران خان واپس پا رلیمنٹ میں آئیں اور پا رلیمنٹ میں معاملات پر بات ہو، سینٹ انتخابات میں پیپلز پارٹی کامیاب ہوگی پیپلز پارٹی کے خلاف بننے والے اتحاد کچھ نہیں بگاڑ سکتے ،میڈیا سے گفتگو

پیر 9 فروری 2015 09:02

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9فروری۔2015ء)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلا ف سید خورشید احمد شا ہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف بھی ان کی ثا لثی کی پیشکش پر رضا مند ہو گئی ہے اس لیے اس حوا لے سے آج اسحاق ڈار سے بات کروں گا اور پھر ہما رے دو سنئیر رہنما جو قا نوں دان بھی ہیں ان کے درمیان بیٹھ کر بیچ کا راستہ نکا لیں گے اور پھر چیزیں پا رلیمنٹ میں آئیں گی، دو نوں جما عتیں پیپلز پا رٹی کے کردار سے مطمئن ہیں چاہتے ہیں کہ عمران خان واپس پا رلیمنٹ میں آئیں اور پا رلیمنٹ میں معاملات پر بات ہو ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ شب سکھر کے پبلک اسکول میں اساتذہ کی خدمات کے اعتراف میں منعقدہ تقریب میں شر کت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے مزید کہا کہ نجکاری کے خلاف ہیں اور نہیں چا ہتے کہ کسی کی منشا پو ری ہو اور پھر ملک میں با ئیس خا ندان پیدا ہوں ہم مزدوروں کے ساتھ کھڑے ہیں رہیں گے ایم کیو ایم اور پیپلز پا رٹی میں اتحا د اور سندھ حکو مت میں ایم کیو ایم کی وا پسی کے حوا لکے سے پو چھے جا نے وا لے سوا لا ت کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ مجھے اس با رے میں کچھ معلوم نہیں اور نہ مجھے اس با رے میں اعتماد میں لیا گیا ہے جب وہ واپس آجا ئیں گے تو پا رتی سے پو چھوں گا کہ کیسے آئے پھر کچھ کہوں گا کہ اچھا ہوا یا بر ا ان کا کہنا تھا کہ جب ایم کیو ایم والے روٹھ جا تے ہیں تو میں اس کو سنجیدگی سے نہیں لیتا اور میں کہتا ہوں کہ ووہ واپس آجا ئیں گے کبھی ان پر تنقید نہیں کی کیو ن کہ آنا جانا چلتا رہتا ہے سا نحہ بلدیہ ٹا ؤں کے حوا لے سے پو چھے گئے سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ اس قسم کے واقعات میں بلا تفریق کا روائی ہو نی چا ہیئے اور اس میں کسی قسم کی سیا سی وا بستگی نہیں دیکھنی چا ہیئے کیو نکہ سیا سی وابستگی کسی کو سرٹیفکیٹ نہیں دیتی کہ وہ قتل کرتا پھرے یا دہشت گر دی کرتا رہے میں تو سمجھتا ہوں کہ اس کے سا تھ بھی وہی سلوک ہوناچا ہیئے جو ایک مجرم کے ساتھ ہو تا ہے رینجرز رپورٹ کے منظر عام پر آنے کے حوا لے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایسی چیزیں چھپی نہیں رہتیں جو رینجرز نے کیا بہتر کیا ہو گا تین سو جا نیں چلی گئی ہیں اور ایسی رپورٹ آجا ئے تو اس میں کچھ تو صدا قت ہو گی رحمان ملک کے بیان کے با رے میں پو چھے گئے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ رحمان ملک بھی با دشاہ آدمی ہیں ان کے بیاں پر کیا تبصرہ کرسکتا ہوں کوئی بھی پا رٹی اپنی طاقت کے مطابق سینٹ کے الیکشن میں حصہ لیتی ہے ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء قائد حزب اختلاف خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ سینٹ کے انتخابات میں پیپلز پارٹی کامیاب ہوگی پیپلز پارٹی کے خلاف بننے والے اتحاد کچھ نہیں بگاڑ سکتے پیپلز پارٹی شہید وں کی جماعت ہے اس کی جڑیں عوام میں ہیں ۔روہڑی کے نواحی علاقے صالح پٹ میں سید عاشق حسین شاہ کی جانب سے دیئے جانے والے عشائیہ میں شرکت کے بعد صحافیوں کے وفد سے بات چیت کے دوران خورشید احمد شاہ نے مزید کہا کہ ماضی میں بھی پیپلز پارٹی کے خلاف اتحاد بنتے رہے جنرل مشرف کی قیادت میں بننے والا اتحاد بھی ریت کی دیوار ثابت ہوگا سینٹ انتخابات میں کامیابی کے لیے ہمارے بھی سیاسی جماعتوں سے رابطے جاری ہیں سیاست میں کوئی فیصلہ حتمی نہیں ہوتا تمام دروازے کھلے رکھنے پڑتے ہیں پیپلز پارٹی نے اپنے دور حکومت میں اربوں روپے کی لاگت سے ترقیاتی کام کروائیں ہزارو ں نوجوانوں کو روز گار فراہم کیا پیپلز پارٹی عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے آج بھی عوام کی خدمت کے لیے دن رات کوشاں ہے پیپلز پارٹی کا ماضی عوام کے سامنے ہے سید خورشید احمد شاہ نے گوٹھ کھبڑی بھٹ میں رجب بھبھرو کی خیرات نیوی پارک روہڑی میں پیپلز پارٹی سٹی وارڈ 2 کے صدر جاوید سومرو کے بھائی کی دعوت ولیمہ میں شرکت کی۔

سید عاشق حسین شاہ کی جانب سید خورشید احمد شاہ کو سندھ کی ثقافت پٹکا پہنایا گیا ۔ اس موقع پر انکے ہمراہ سید عنایت حسین شاہ ،سید گل حسن شاہ ،سردار موٹن خان بھبھرو ،لائق خان بھبھرو ،سموں خان بھبھرو ، میراختر ٹالپر ،اعجاز علی پلھ ، سردار میر یعقوب علی شاہ ، ڈپٹی کمشنر سکھرشہزاد فضل عباسی ،ایس ایس پی سکھر تنویر احمد تنیو ودیگر بھی ہمراہ تھے