سعید اجمل کو ورلڈ کپ کیلئے ٹیم میں شامل نہیں کرسکتے ، شہریار خان ، سعید اجمل کو کلیئر قرار دیئے جانے پر بہت خوش ہوں ، انہوں نے بہت محنت کی، ہم ذہنی طور پر تیار تھے وہ ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے لیکن وہ خود ہی اس میگا ایونٹ سے دستبردار ہوئے، قوانین کے مطابق اب انہیں ورلڈ کپ کے لئے ٹیم میں شامل نہیں کیا جاسکتا، ورلڈ کپ کے بعد کرکٹ ختم نہیں ہوگی انہیں ملک کی نمائندگی کے لئے کئی مواقع ملیں گے، اجمل کے بغیر بھی ہماری بالنگ لائن کافی اچھی ہے، چیئرمین پی سی بی کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 8 فروری 2015 09:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 8فروری۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین شہریار خان کہتے ہیں کہ بولنگ ایکشن کی درستگی کے باوجود سعید اجمل کو ورلڈ کپ کے لئے ٹیم میں شامل نہیں کیا جاسکتا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین شہریار خان نے کہا کہ سعید اجمل کو کلیئر قرار دیئے جانے پر وہ بہت خوش ہیں کیونکہ سعید اجمل نے اس سلسلے میں بہت محنت کی تھی، ہم ذہنی طور پر تیار تھے کہ سعید اجمل ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے لیکن وہ خود ہی اس میگا ایونٹ سے دستبردار ہوئے تھے، قوانین کے مطابق اب انہیں ورلڈ کپ کے لئے ٹیم میں شامل نہیں کیا جاسکتا۔

ورلڈ کپ کے بعد کرکٹ ختم نہیں ہوگی انہیں ملک کی نمائندگی کے لئے کئی مواقع ملیں گے۔شہریار خان کا کہنا تھا کہ سعید اجمل کے بغیر بھی ہماری بالنگ لائن کافی اچھی ہے، امید ہے کہ اگلے مقابلوں میں وہ اچھے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف دونوں میچز میں یاسر شاہ کو ناکھلانا ٹیم انتظامیہ کی حکمت عملی تھی لیکن اب وہ ضرور کھیلیں گے۔