کینیا،رکن پارلیمنٹ کو دومحافظوں اور ڈرائیور سمیت قتل کردیا گیا

اتوار 8 فروری 2015 09:57

نیروبی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 8فروری۔2015ء)دارالحکومت نیروبی کے وسط میں ہفتے کو علی الصبح کینیا کے ایک معروف رکن پارلیمنٹ کو دو محافظوں اور ایک ڈرائیور سمیت گولی مار کر ہلاک کردیاگیا،یہ بات پولیس اور طبی حکام نے بتائی۔خفیہ پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ کینیا کے حکمران جوبلی اتحاد کے رکن جارج موچائی ایک ریسٹورنٹ میں اپنے خاندان کے ارکان کے ساتھ ملاقات کے بعد گھر واپس آرہے تھے،جب ان پر نیروبی شہر کے مرکز میں حملہ کیا گیا۔

ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ رکن پارلیمنٹ ویسٹ لینڈز میں خاندان کے ساتھ ایک ملاقات کے بعد گھر کی جانب جارہے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ رکن پارلیمنٹ کی کار کو اس وقت روکا گیا جب ایک دوسری کار مخالف سمت سے آئی۔افسر نے بتایا کہ نقاب پوش مسلح افراد گاڑی سے باہر آئے اور انہوں نے ان پر فائرنگ کرکے سب کے سب کو مار ڈالا،وہ محافظوں سے دو پستول اور ایک بریف کیس بھی ساتھ لے گئے۔

(جاری ہے)

مرکزی پولیس کے سربراہ پاؤل وینجاما نے بتایا کہ حملہ آوروں نے ان کی کار کو روک کراس کے بعد فائرنگ کردی۔سینٹ جون ایمبولینس کے ایک ترجمان فریڈ مجیوا نے بتایا کہ ہمارے طبی حکام جنہوں نے علی الصبح ان کا معائنہ کیا،تو دیکھا گیا کہ تمام چاروں افراد دم توڑ گئے تھے۔ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ قتل ایک پھانسی کی طرز پر کیا گیا ہے۔افسر،جنہوں نے اپنا نام نہیں بتایا،کے اس طرح کے واقعات کو ہم خارج از امکان قرار نہیں دے سکتے،ہم نے دیکھا ہے کہ بعد اوقات اس قسم کے واقعات رونما ہوئے ہیں

متعلقہ عنوان :