این اے 122 دھاندلی کیس ،الیکشن کمیشن ٹربیونل لاہور نے ایاز صادق کا بیان ریکارڈ کر لیا ، مزیدکا رروائی 14فروری تک ملتوی، فریقین کے وکلاء کو حتمی بحث کے لیے طلب کر لیا

اتوار 8 فروری 2015 10:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 8فروری۔2015ء)الیکشن کمیشن ٹربیونل لاہور نے حلقہ این اے 122قومی اسمبلی دھاندلی کیس میں سردار ایاز صادق کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد مزیدکا رروائی 14فروری تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کے وکلاء کو حتمی بحث کے لیے طلب کر لیا ہے ۔ گذشتہ روز وکلاء کے دلائل کے لیے سہ پہر ایک بجے کا وقت دیا گیا قبل ازیں مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے ورکروں کی جانب سے اپنے اپنے حق میں شدید نعرے بازی کی گئی مسلم لیگ ن کے ورکر اتنے جذباتی ہو گئے کہ گو عمران گو کے نعرے لگانے کی بجائے ”گو نواز گو “ کے نعرے لگا دیئے جس پر ورکروں کے سمجھانے پر اپنے نعرہ تبدیل کر دیے مسلم لیگ ن کے ورکروں کی بھاری تعداد الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر جمع ہو گئی اور مسلم لیگ ن کے حق میں نعرے لگائے اس موقع پر مسلم لیگ ن کی خواتین وکلاء کی بھی اکثریت موجو دتھی ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن کی خواتین ورکروں میں شازیہ جو پہلے گو نواز گو کے نعرے لگا رہی تھی اس کے پوچھا گیا تو اس نے جواب دیا ہے کہ وہ میں نہیں تھی بلکہ میرے پیچھے کھڑے پی ٹی آئی کے ورکروں نے کیا ہے اس نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق کے لیے ہماری جان بھی حاضر ہے وہ حلقہ کے ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں دوبار جانچ پڑتال کے بعد بھی ایاز صادق جیت گئے ہیں انہوں نے کہا کہ اب عمران خان کو چاہئے کہ وہ پاکستانی ہونے کا ثبوت دیں اور مسلم لیگ ن کو حکومت کرنے دیں اور عوام کے مسائل کو حل کرنے دیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن عمران خان جیسی نہیں ہے کہ وہ دھرنوں میں ناچ گانے کرتے ہیں لیکن اس کے برعکس نواز شریف کی قیادت میں ایسی خواتین نہیں کی ناچ گانے کے پروگراموں میں شریک ہوں ۔

مسلم لیگ ن لاہور کی خواتین ونگ کی ایڈوائزر کارکن فرزانہ کاظم نے کہا کہ گو نواز گو کے نعرے لگانے والے ہم میں چھپی کالی بھیڑیں ہیں اور اچانک ان کی جانب سے ای آدمی نکلتا ہے اور گو نواز گو کے نعرے لگا دیتا ہے ہمارا لیڈر تو نواز شریف ہے ہم کیسے گو نواز گو کے نعرے لگا سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے کارکنوں کی ایک ہی آواز ہے کہ ”گو عمران گو “ اور ” رو عمران رو“اس کے سوا کوئی نعرہ نہیں ۔

ایک اور مسلم لیگی کارکن خاتون نے کہا کہ ایاز صادق پہلے بھی جیتے تھے اب بھی جیتے گے ۔صنم عرفان نے کہا کہ ہم آج بھی اپنے قائد کے ساتھ ہیں اور کل بھی ساتھ رہیں گے ۔ میاں طارق نے کہا کہ یہ حق کی آواز ہے کہ ایاز صادق پہلے بھی کامیاب ہوئے تھے آج پھر ایک مرتبہ کامیاب ہوں گے ۔ شہباز حیدر نے کہا کہ ملک کی تقدیر نواز شریف ہی بدل سکتے ہیں کیونکہ وہ ایک مایہ ناز اور مخلص لیڈر ہیں ۔جبکہ دوسری جانب پی ٹی آئی کے ورکروں نے گو نواز گو کے شدید نعرے لگائے ورکروں کا کہنا تھا کہ ایاز صادق کے اس حلقہ میں دھاندلی ہوئی جس کے ثبوت ٹربیونل کے روبرہ پیش کر دیے گئے ہیں اب جلد ہی یہ الیکشن کالعدم قرار ہو جائیں گے ۔