سپرلیگ ضرور ہوگی لیکن دبئی میں کھیلی جائے گی ،نجم سیٹھی ، غیر ملکی کھلاڑی 10سے15 ہزار کی بجائے 100 لاکھ ڈالر مانگ رہے ہیں ،دونوں ممالک میں سیریز کھیلنے کیلئے بنگلہ دیش سے بات چیت جاری ہے ،بھارت کے ساتھ سیریز شروع ہوئی تو کھلاڑی آئی پی ایل بھی کھیل سکیں گے ،سینٹرل کنٹریکٹ کوئی ایشو نہیں ،ورلڈ کپ کے بعد سینٹرل کنٹریکٹ پر بات ہوگی،میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 7 فروری 2015 08:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 7فروری۔2015ء)چیئرمین پی سی بی ایگزیکٹو کمیٹی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ سپر لیگ ضرور کھلیلی جائے گی لیکن یہ سیریز پاکستان میں نہیں بلکہ دبئی میں کھیلی جائے گی ،سپر لیگ آئندہ سال ہو سکتی ہے ،سپر لیگ کھیلنے کے لئے غیر ملکی کھلاڑی 100 لاکھ ڈالرمانگ رہے ہیں، بنگلہ دیش کے ساتھ دونوں ممالک میں سیریز کھیلنے کے لئے بی سی بی سے بات چیت جاری ہے، بھارت کے ساتھ سیریز شروع ہوگئی تو کھلاڑی آئی پی ایل میں حصہ لے سکیں گے ،سینٹرل کنٹریکٹ سے متعلق کوئی ایشو نہیں ہے ،ورلڈ کپ ختم ہونے کے بعد سینٹرل کنٹریکٹ پر بات کریں گے ۔

ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ سینٹرل کنٹریکٹ کا معاملہ کوئی ایشو نہیں ہے ،، ورلڈ کپ ختم ہونے کے بعد سنٹرل کنٹریکٹ پر بات کرینگے ابھی سنٹرل کنٹریکٹ پر کوئی بات نہیں ہورہی، چیئرمین یا کوئی اور اگر درمیان میں آئے تو معاملات مختلف ہوجاتے ہیں ، آئین کے مطابق چیئرمین حتمی منظوری دیتا ہے سلیکٹرز جو بھی کھلاڑی سلیکٹ کریں اسے مان لینا چاہیے سلیکشن کمیٹی کو پورا اختیار ہوتا ہے کہ وہ کھلاڑی منتخب کرتی ہے ،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کے ساتھ سیریز کے لئے بات چیت جاری ہے اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو دونوں ممالک میں سیریز کھیلنے کے لئے آمادہ کررہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ سپر لیگ ضرور کھیلی جائے گی اور یہ سپر لیگ اگلے سال ہو دبئی میں ہو سکتی ، ہم چاہتے ہیں سپرلیگ پاکستان میں کھیلی جائے لیکن یہاں پر کوئی بھی غیر ملکی آنے کو تیار نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ غیر ملکی کھلاڑی سپر لیگ کھیلنے کے لئے 100 لاکھ ڈالر مانگ رہے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ 10 سے15 ہزار ڈالر میں بات بن جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ سیریز شروع ہوگئی توپاکستانی کھلاڑی بھارت میں جا کر آئی پی ایل بھی کھیل سکیں گے ،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آئی سی سی کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا کیونکہ ابھی میرے پاس کوئی عہدہ نہیں ہے