دوستانہ فٹ بال میچ: پاکستان نے افغانستان کو2-1 سے شکست دے دی، پاکستان کی جانب سے ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ فروری

مزید کھیلوں کی خبریں

تاریخ اشاعت: 2015-02-07
تاریخ اشاعت: 2015-02-07
تاریخ اشاعت: 2015-02-07
تاریخ اشاعت: 2015-02-07
تاریخ اشاعت: 2015-02-07
تاریخ اشاعت: 2015-02-07
-

لاہور

تلاش کیجئے

دوستانہ فٹ بال میچ: پاکستان نے افغانستان کو2-1 سے شکست دے دی، پاکستان کی جانب سے محمد ریاض اور سعد اللہ نے گول کئے ، افغانستان کی جانب واحد گول امیر الدین نور ،فٹ بال کی عالمی درجہ بندی میں افغان ٹیم 142 ویں نمبر پر ہے جبکہ پاکستان کا اس فہرست میں 188 واں نمبر ہے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 7فروری۔2015ء)لاہور میں کھیلے جانے والے دوستانہ فٹ بال میچ میں پاکستان نے افغانستان کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی ہے۔ اس سے قبل یہ دونوں ٹیمیں 2013 ء میں کابل میں آمنے سامنے ہوئی تھیں۔اس میچ کے بارے میں پہلے ہی کہا جا رہا تھا کہ پاکستان کو میزبانی کی وجہ سے برتری حاصل ہو گی۔ پاکستان کی جانب سے پہلا گول محمد ریاض نے کھیل کے 10 ویں منٹ میں کیا جس کے بعد افغان کھلاڑی امیر الدین انور نے 57ویں منٹ میں گول کرتے ہوئے میچ کو ایک ایک سے برابر کر دیا۔

مقررہ وقت کے دوران دونوں ٹیموں کا ایک ایک گول تھا۔ تاہم اضافی وقت میں متبادل کھلاڑی سعد اللہ نے پاکستان کی جانب سے دوسرا گول کیا اور یہ برتری میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔فٹ بال کی عالمی درجہ بندی میں افغان ٹیم 142 ویں نمبر پر ہے جبکہ پاکستان کا اس فہرست میں 188 واں نمبر ہے۔ درجہ بندی میں اس فرق کے باوجود پاکستانی کپتان حسن بشیر کا میچ سے قبل کہنا تھا، ”یہ حقیقت ہے کہ افغانستان کی ٹیم ہم سے بہتر ہے لیکن میچ میں ہم اس فرق کو حاوی نہیں ہونے دیں گے۔

“2013ء میں آخری مرتبہ یہ دونوں ٹیمیں کابل میں ایک دوسرے کے مد مقابل آئی تھیں اور یہ میچ افغان ٹیم

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

07-02-2015 :تاریخ اشاعت

:متعلقہ عنوان