چیئرمین پنجاب ٹیکنالوجی عمر سیف اپنے عہدوں سے مستعفی ،عمر سیف نے وزیراعلیٰ شہباز شریف سے ملاقات کرکے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا،استعفیٰ قائم مقام گورنر کو ارسال کر دیا

ہفتہ 7 فروری 2015 08:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 7فروری۔2015ء)وائس چانسلر یونیورسٹی ،سیکرٹری آئی ٹی اور چیئرمین پنجاب ٹیکنالوجی عمر سیف نے چیئرمین نادرا نہ لگانے پر اپنے عہدوں سے مستعفی ہوگئے ،استعفیٰ قائم مقام گورنر کو بھجوا دیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کے روز عمر سیف نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی اور اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ،انہوں نے وزیراعلی ٰ پنجاب شہباز شریف کو بتایا کہ میرٹ کے باوجود مجھے چیئرمین نادرا نہیں لگایا گیا حالانکہ چیئرمین نادرا کیلئے میرٹ پر پورا اترتا ہوں ،بعد ازاں عمر سیف نے یونیورسٹی عملے سے الوداعی ملاقات کی اور وائس چانسلر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا جبکہ سیکرٹری آئی ٹی اور چیئرمین پنجاب ٹیکنالوجی کے عہدوں سے بھی مستعفی ہوگئے ،ان کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار کی کی سفارش پر عثمان یوسف مبین کو چیئرمین نادرا لگایا گیا ہے کہ جو میرٹ کی خلاف ورزی ہے ۔