پاکستان ریلوے کے ذریعے سفر کرنے والے مسافروں کے جان و مال کی انشورنس کا فیصلہ،پاکستان ریلوے اور پوسٹل لائف انشورنس کے مابین آج معائدہ طے پائے گا، لاہور میں خصوصی تقریب ہوگی وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بطور مہمان خصوصی شریک ہوں گے

ہفتہ 7 فروری 2015 08:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 7فروری۔2015ء) پاکستان ریلوے کے ذریعے سفر کرنے والے مسافروں کے جان و مال کی انشورنس کا فیصلہ کیا گیا ہے اس حوالے سے پاکستان ریلوے اور پوسٹل لائف انشورنس کے مابین آج معائدہ طے پائے گا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے آج لاہور میں خصوصی تقریب منعقد ہوگی جس میں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بطور مہمان خصوصی شریک ہوں گے معاہدے کی روح سے ٹرین کے ذریعے سفر کرنے والوں کی انشورنس ہوگی اور کسی بھی حادثے کی صورت میں متاثرہ شخص یا خاندان کے نقصان کا ازالہ کیا جائے گا۔

اس سے قبل وزارت ریلوے اور پاکستان پوسٹل لائف انشورنس کے مابین انشورنس کے حوالے سے تمام اہم امور پر تفصیلی جائزہ لینے کے بعد معاملات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے آج صرف معائدے پر دستخط ہوں گے۔ معاہدے کے مطابق پاکستان ریلوے کے ملازمین بھی اگر کسی حادثے کا شکار ہوں گے تو ان کے ورثاء کو بھی پوسٹل لائف سروس انشورنس کی طرف سے انشورنس کی رقم فراہم کی جائے گی۔