فصلی بیٹرے اور سیاسی بھگوڑے انقلاب نہیں لا سکتے بگاڑ پیدا کر سکتے ہیں ، چوہدری ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ فروری

مزید قومی خبریں

تاریخ اشاعت: 2015-02-07
تاریخ اشاعت: 2015-02-07
تاریخ اشاعت: 2015-02-07
تاریخ اشاعت: 2015-02-07
تاریخ اشاعت: 2015-02-07
تاریخ اشاعت: 2015-02-07
تاریخ اشاعت: 2015-02-07
تاریخ اشاعت: 2015-02-07
پچھلی خبریں -

اٹک

اٹک شہر میں شائع کردہ مزید خبریں

وقت اشاعت: 19/01/2017 - 14:48:55 وقت اشاعت: 19/01/2017 - 17:13:38 وقت اشاعت: 19/01/2017 - 17:13:40 وقت اشاعت: 17/01/2017 - 14:46:32 وقت اشاعت: 17/01/2017 - 14:46:33 وقت اشاعت: 17/01/2017 - 20:00:52 اٹک کی مزید خبریں

تلاش کیجئے

فصلی بیٹرے اور سیاسی بھگوڑے انقلاب نہیں لا سکتے بگاڑ پیدا کر سکتے ہیں ، چوہدری نثار علی خان ،خان صاحب کی ٹیم فصلی بٹیروں اور سیاسی بھگوڑوں پر مشتمل ہے عوام ان کے جھانسے میں نہ آئیں،جو ایک صوبہ نہیں چلا سکتے پورا ملک کیسے چلائیں گے، پاکستان کو آگے لے کر جانے کے لئے تمام قوتوں کو متحد ہونا پڑے گا،فتح جنگ واٹر سپلائی سکیم کے افتتاح کے موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب

اٹک خورد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 7فروری۔2015ء)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے فصلی بیٹرے اور سیاسی بھگوڑے انقلاب نہیں لا سکتے بگاڑ پیدا کر سکتے ہیں خان صاحب کی ٹیم فصلی بٹیروں اور سیاسی بھگوڑوں پر مشتمل ہے عوام ان کے جھانسے میں نہ آئیں جو ایک صوبہ نہیں چلا سکتے پورا ملک کیسے چلائیں گے ان خیالات کا اظہارانھوں نے جمعہ کے روز فتح جنگ واٹر سپلائی سکیم کے افتتاح کے موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اجتماع سے صوبائی وزیر چوہدری شیر علی خان ،آصف علی ملک ایڈووکیٹ اور ایم پی اے شاویز خان نے بھی خطاب کیاوزیر داخلہ نے کہا کہ یقین رکھیں مسلم لیگ ن محب وطن جماعت ہے عوام کے مسائل کو حل کرنے سے غافل نہیں ہے عوام کی قیادت پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے دن رات جدوجہد کر رہی ہے انشاء اللہ جلد بہتری آئے گی پاکستان کو آگے لے کر جانے کے لئے تمام قوتوں کو متحد ہونا پڑے گا انہوں نے کہا کہ فتح جنگ کے لوگوں سے سیاسی اور ووٹ کا رشتہ نہیں ہے یہ میری ماں کی سرزمین ہے میرا اس علاقے سے خون کا رشتہ ہے فتح جنگ کے شہریوں کو بین الاقوامی معیار کا صاف شفا ف پانی فراہم کیا جائے ۔

چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ میرے لئے اس علاقے کے عوام کی محبت باعث فخر ہے میں نے الیکشن کے وقت یہ عزم کر رکھا تھا کہ اگر اللہ نے طاقت اور اختیار دیا تو فتح جنگ کے شہریوں کو صاف شفاف پانی ضرور فراہم کروں گا مجھے اصل خوشی تب ہو گی جب فتح جنگ کے ہر گھر میں بین الاقوامی معیار کا صاف و شفاف پینے کے پانی کی فراہمی شروع ہو جائے گی انھوں نے کہا کہ میں محض اعلانات کرنے کا قائل نہیں ہوں لیکن آپ سے یہ وعدہ کرتا ہوں کہ وفاقی اور صوبائی حکومت میں جتنا میرا اثر و رسوخ ہے استعمال کر کے اس علاقے کو روایتی فنڈز سے کئی گنا زیادہ فنڈز فراہم کروں

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

07-02-2015 :تاریخ اشاعت