دہشتگرد ریاست کے سامنے سرجھکا دیں ورنہ وہ عبرت ناک انجام ہوگا، صدر مملکت ، زچہ بچہ کی صحت کے معیار میں بہتری کیلئے مربوط کوششیں کی جائیں ، پولیو کے پھیلاو کا ذمہ دار پاکستان نہیں بلکہ وہ طرز عمل ہے جس کی وجہ سے خطہ کا امن تباہ ہوا، عالمی برادری اس چیلنج سے نمٹنے میں پاکستان کا ساتھ دے ممنون حسین کا ماں اور بچے کی صحت اور بہبود سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب

ہفتہ 7 فروری 2015 08:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 7فروری۔2015ء) صدر مملکت ممنون حسین نے دہشتگردوں کو خبر دار کیا ہے کہ وہ معصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھلینا بند اورریاست سے سامنے سر جھکا دیں ورن عبرت ناک انجام سے کوئی نہیں بچا سکتا، پولیو کے پھیلاوکا ذمہ دار پاکستان نہیں بلکہ وہ طرز عمل ہے جس کی وجہ سے خطہ کا امن تباہ ہوا، عالمی برادری اس چیلنج سے نمٹنے میں پاکستان کا ساتھ دے ، زچہ بچہ کی صحت کے معیار میں بہتری کیلئے مربوط کوششیں کی جائیں،آبادی پر کنٹرول کرنے کے لئے علماء کرام اجتہاد کریں اور اس سلسلے میں دیگر اسلامی ممالک کے تجربات سے فائدہ اٹھایا جائے، ، دہشتگرد ریاست کے سامنے سرجھکا دیں ورنہ وہ عبرت ناک انجام سے بچ نہ سکیں گے۔

(جاری ہے)

صدر مملکت ممنون حسین نے اسلام آباد میں ماں اور بچے کی صحت اور بہبود سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی آبادی اور اس میں نوجوانوں کی بڑی تعداد اس کا بہترین اثاثہ ہے لیکن جب خواتین اور بچوں کی صحت کے اعداد و شمار ہمارے سامنے آتے ہیں تو ہمیں اپنا یہ اثاثہ خطرے سے دوچار نظر آتا ہے۔