چین انسداد دہشتگردی آپریشن کے لئے ڈاگ فورس تعینات کریگا

ہفتہ 7 فروری 2015 09:07

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 7فروری۔2015ء)چین انسداد دہشتگردی آپریشن کے لئے ڈاگ فورس تعینات کریگا۔ ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق چینی حکومت کے ایک عہدیدار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ پیپلزلبریشن آرمی کی جانب سے جاری کئے گئے نئے قواعد و ضوابط کے تحت کتوں کو خصوصی کمیٹنٹ اور ناقابل متبادل فوجی ریسورس کے طور پر تعینات کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

چین فوج بڑے پیمانے پر انسداد دہشتگردی مشن کے لئے استعمال کریگی۔ عہدیدار کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت کتے گارڈز کے فرائض‘ گشت اور سرچ ریسکیو کے لئے استعمال ہو رہے ہیں۔ جبکہ وہ فوجی ائرپورٹوں‘ بحری بندگارہوں‘ میزائل اڈوں اور سرحدہ انسپکشن کیلئے خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :