احمد آباد کے اسکول سے ایک کروڑروپے مالیت کے کرنسی نوٹ ،سونے کے اکیس بسکٹ برآمد

ہفتہ 7 فروری 2015 09:07

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 7فروری۔2015ء) احمد آباد کے ایک اسکول سے ایک کروڑروپے مالیت کے کرنسی نوٹ اورسونے کے اکیس بسکٹ برآمدہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق احمد آباد میں ایک اسکول کا عملہ وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے اعلان کردہ مہم کے سلسلے میں صفائی کررہا تھا کہ اس دوران اسکول کے اسٹاف روم میں چند مقفل لاکرملے، جب لاکر توڑے گئے تو ان میں سے ایک کروڑروپے اور دو کلو سو نے کی ٹکیاں برآمد ہوئیں اور اسکول انتظامیہ کے پاس ان لاکرز کا ریکارڈ موجود نہیں۔

اسکول کے ہیڈماسٹر نے اس تمام معاملے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے اس پرتبصرہ کرنے سے انکارکردیا ہے۔پولیس کے مطابق یہ روپیہ اورسونا کسی جرائم پیشہ گروہ کی ملکیت ہوسکتا ہے جس نے کسی وقت میں حفاظت کے تحت یہاں چھپادیا تھا۔