امریکی بحریہ نے نیا ہتھیار ”ریل گن“ متعارف کرا دیا،گن 180 کلومیٹر دور تک ہدف کا نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتی

ہفتہ 7 فروری 2015 09:07

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 7فروری۔2015ء) امریکی بحریہ نے اپنا نیا ہتھیار ”ریل گن “ متعارف کرا دیا ہے، یہ گن 180 کلومیٹر دور تک ہدف کا نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی بحریہ نے واشنگٹن میں پانچ روزہ ”نیول فیوچر فورس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ایکسپو“ میں ریل گن نمائش کے لئے پیش کی ہے۔ توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ اس گن سے بحری جہازوں کی حفاظت کو مزید بہتر بنایا جا سکے گا۔ یہ ریل گن روایتی کیمیکلز کے بجائے بجلی سے چلتی ہے اور 90 سے 180 کلومیٹر دور تک نشانہ لگانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس ہتھیار کی کارکردگی کو آئندہ سال بحری جنگی جہاز پر جانچا جائے گی۔