سپیکر قومی اسمبلی کا الیکشن ٹریبونل کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ ، آج اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے

ہفتہ 7 فروری 2015 09:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 7فروری۔2015ء)سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اپنا بیان ریکارڈ کرانے کے لئے آج الیکشن ٹریبونل کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق سپیکر ایاز صادق آج الیکشن ٹریبونل کے سامنے پیش ہو کر اپنا ریکارڈ بیان کرائیں گے اور ایاز صادق الیکشن ٹریبونل کے جج کو بتائیں کہ این اے 122 میں دھاندلی کے حوالے لوکل کمیشن کی رپورٹ کا رزلٹ نہیں آیا اور عمران خان کس بنیاد پر دعوی کر رہے ہیں کہ فیصلہ میرے خلاف آئے گا ۔

واضح رہے کہ این اے122 میں دھاندلی کے خلاف عمران خان نے سپیکر قومی اسمبلی کے خلاف الیکشن ٹریبونل میں درخواست دے رکھی ہے اور الیکشن ٹریبونل کے جج نے سپیکر قومی اسمبلی کو اپنا بیان ریکارڈ کرانے کا حکم دے رکھا ہے ،کیس کا فیصلہ رواں ماہ سنائے جانے کا امکان ہے ۔