گورنر پنجاب کی تقرری ، پنجاب اور مرکز کے درمیان مشاورت جاری ، مسعود مجید سب سے فیورٹ قرار،حتمی فیصلہ وز یر خزانہ کی وطن واپسی کے بعد ہوگا

ہفتہ 7 فروری 2015 09:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 7فروری۔2015ء) گورنر پنجاب کی تقرری ، پنجاب اور مرکز کے درمیان مشاورت جاری ، مسعود مجید سب سے فیورٹ قرار دیئے جارہے ہیں ، حتمی فیصلہ وز یر خزانہ کی وطن واپسی کے بعد ہوگا ۔ پنجاب میں نئے گورنر کی تقرری کے سلسلے میں پنجاب حکومت اور مرکز کے مابین گزشتہ کئی روز سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیراعظم سمیت اہم لیگی رہنماؤں کے مابین اس سلسلے میں مختلف ناموں پر غور کیا جارہا ہے ۔

ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب کا عہدہ جنوبی پنجاب کو دینے کے سلسلے میں اہم لیگی رہنما پارٹی پر دباؤ ڈال رہے ہیں اور اس سلسلے میں مسعود مجید کو سب سے موزوں امیدوار قرار دیا جارہا ہے ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب کا حتمی فیصلہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی وطن واپسی کے بعد کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :