بعض عرب ممالک گوادر بندرگاہ کے خلاف سازش کررہے ہیں‘ سینیٹ خارجہ امور کمیٹی، ایسا لگتا ہے کہ ملکی ترقی کے منصوبے کو سیاسی مصلحتوں کی بھینٹ چڑھایا جارہا ہے ‘ دبئی اپنی نئی پورٹ کی کامیابی کیلئے گوادر کے درپے ہوچکا ہے‘ پاک چائنہ اقتصادی راہداری کے روٹ کی تبدیلی اور معاملے کو متنازعہ بنانا اس سلسلے کی کڑی ہے، حاجی عدیل، کمیٹی کا مجوزہ روٹ تبدیلی کا معاملہ سیاسی سطح پر اٹھانے کا فیصلہ ،کمیٹی نے پہلے احسن اقبال کو طلب کیا ہے اگر مسئلہ حل نہ ہوا تو کمیٹی وزیراعظم کے ساتھ معاملہ اٹھائے گی۔ اجلاس میں سیکرٹری منصوبہ بندی اور چیئرمین نیشنل ہائی ویز کی کمیٹی کو بریفنگ

ہفتہ 7 فروری 2015 09:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 7فروری۔2015ء) ایوان بالا کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کے چیئرمین حاجی عدیل نے کہا ہے کہ بعض عرب ممالک گوادر پورٹ کے خلاف سازش کرکے منصوبے کو التواء میں ڈالنا چاہتے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ ملکی ترقی کے منصوبے کو سیاسی مصلحتوں کی بھینٹ چڑھایا جارہا ہے ‘ دبئی اپنی نئی پورٹ کی کامیابی کیلئے گوادر ک درپے ہوچکا ہے‘ پاک چائنہ اقتصادی راہداری کے روٹ کی تبدیلی اور معاملے کو متنازعہ بنانا اس سلسلے کی کڑی ہے۔

پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت مجوزہ شاہراہ کے نقشہ میں تبدیلی کا جائزہ لینے کیلئے سینیٹ کی خارجہ امور بارے قائمہ کمیٹی کا اجلاس سینیٹر حاجی عدیل کی سربراہی میں ہوا۔ اجلاس میں مجوزہ روٹ تبدیلی کا معاملہ سیاسی سطح پر اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کمیٹی نے پہلے وفاقی وزیر احسن اقبال کو طلب کیا ہے اگر مسئلہ حل نہ ہوا تو کمیٹی وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ اٹھائے گی۔

اجلاس میں سیکرٹری منصوبہ بندی حسن نواز تارڑ اور چیئرمین نیشنل ہائی ویز شاہد اشرف تارڑ نے کمیٹی کو بریفنگ دی۔ پلاننگ کے سیکرٹری نے بتایا کہ خنجراب سے گوادر تک شاہراہ کی تعمیر کا منصوبہ پرچپن اور پاکستان کا معاہدہ ہوگیا ہے۔ مجوزہ روٹ کی لمبائی 2442 کلومیٹر ہے جس پر 11.7 بلین ڈالر لاگت آئے گی اور اس کی تعمیر پر دس سال سے زائد کا عرصہ لگے گا پاک چین نے گوادر بندرگاہ کو جلد آپریشنلائز کرنے کیلئے پاکستان میں موجود انفراسٹرکچر کو زیر استعمال لانے کا فیصلہ کیا ہے لیکن اصل روٹ بعد میں بنے گا۔

حاجی عدیل نے کہا کہ حکومت اپوزیشن سے حقائق چھپا رہی ہے حکومت کا ہر نقشہ واہگہ بارڈر سے کیوں گزرتا ہے۔ این ایچ اے کے چیئرمین نے بتایا کہ حکومت کا اس روٹس پر ایک روپیہ بھی خرچ نہیں ہورہا تمام کام نجی شعبہ کی شراکت سے مکمل ہوگا اور پہلی دفعہ کمرشل بینک قرضہ فراہم کریں گے انہوں نے کہا کہ اصل روٹ حسن ابدال‘ میانوالی‘ ڈی جی خان‘ خضدار‘ ڈیرہمراد جمالی‘ پنجگور اور گوادر تک ہے انہوں نے کہا کہ حیدر آباد کراچی موٹر ویز بھی BoT کے تحت تعمیر ہورہی ہے حاجی عدیل نے موجودہ سڑکوں کے ذریعے گوادر بندرگاہ کو آپریشنل کرنے پر شدید تنقید کی جس پر شاہد تارڑ نے شدید احتجاج کیا اور کہا کہ مجھے کمیٹی میں بلا کر کان پکڑائے گئے ہیں جس پر حاجی عدیل نے کہا کہ آپ کو کس کے لئے بلایا ہے آپ کمیٹی کو حقائق بتائیں۔

چیئرمین این ایچ اے نے کہا کہ حاجی عدیل کے مطالبہ کے تحت رو ٹ کی لمبائی 2781 کلومیٹر کی جس پر دو ارب ڈالر مزید اخراجات ہوں گے پاکستان اور چین اس حالت میں نہیں ہیں کہ وہ بھاری رقم کا بندوبست کر سکیں اس لئے مجوزہ روٹ کو بتدریج مکمل کیا جائے گا چین سکھر ملتان سیکشن کیلئے 2.43 بلین ڈالر کا قرضہ دے رہا ہے۔