چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے راحت علی کو ٹیم ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل کروادیا، ٹیم مینجمنٹ کی طرف سے تجویز کردہ سہیل تنویر کا نام شہریار خان نے مسترد کردیا ، راحت علی کے ویزے کے مسائل پیدا ہوجائینگے ، سہیل تنویر بہترین چوائس ہیں ، ٹیم مینجمنٹ ، ٹیم مینجمنٹ آسٹریلیا میں موجود ہے ، سہیل تنویر پاکستان میں ہے ، ہم سہیل تنویر کی فٹنس سے مطمئن نہیں ، کھلاڑی کے ویزے کا بندوبست کرنا ہمارا کام ہے ، آج درخواست دینگے ایک دن میں مل جائیگا ، چیئرمین پی سی بی شہریار خان ، ورلڈ کپ کیلئے راحت بہترین تجویز ہیں ، وکٹ کے دونوں جانب سے سوئنگ کرلیتے ہیں ، باؤلرز کی جگہ باؤلرز نے ہی لینی تھی ، آسٹریلیا کا ویزہ ایک دن میں لگ رہا ہے مسئلہ نہیں بنے گا ،حفیظ اور اجمل کی غیر موجودگی میں راحت مصباح کو سہارا دینگے ، رمیز راجہ ، راحت علی کی ورلڈ کپ سکواڈ میں شمولیت پر ان کے گھر میں خوشی کے شادیانے ، بھنگڑے او مٹھائیاں تقسیم

جمعہ 6 فروری 2015 08:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6فروری۔2015ء) چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے لیفٹ آرم فاسٹ باؤلر راحت علی کو ٹیم میں شامل کروایا ، ٹیم مینجمنٹ نے سہیل تنویر کا نام تجویز کیا تھا ، شہریار خان نے مسترد کردیا ، آسٹریلیا میں موجود مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ راحت کے ویزے کا مسئلہ بن جائیگا جبکہ شہریار خان کا کہنا تھاکہ کھلاڑی کے ویزے کا بندوبست کرنا ہمارا کام ہے ، پی سی بی راحت علی کے ویزے کیلئے آج درخواست دیگا ، سابق کپتان رمیز راجہ نے راحت علی کو مفید چوائس قرار دیدیا ، علی کے گھر والے خوش ، مٹھائیاں تقسیم ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جنید خان کے ان فٹ ہونے کے بعد پی سی بی نے ایک انٹرنیشنل میچ کھیلنے والے راحت علی کو چیئرمین شہریار خان کی سفارش پر ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل کرلیا ہے جبکہ ٹیم مینجمنٹ نے سہیل تنویر کا نام تجویز کیا تھا جسے چیئرمین پی سی بی نے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم مینجمنٹ آسٹریلیا میں موجود ہے اور سہیل تنویر پاکستان میں ہیں ہمیں سہیل تنویر کی فٹنس سے مطمئن نہیں اس لئے کوئی اور نام تجویز کیا جائے ۔

(جاری ہے)

ٹیم مینجمنٹ کا کہنا تھا کہ راحت علی کے ویزے کا مسئلہ بن جائیگا اتنی جلدی ویزہ نہیں مل سکے گا تو اس پر چیئرمین شہریار خان کا کہنا تھا کہ کھلاڑی کے ویزے کا بندوبست کرنا پی سی بی کا کام ہے ہم اس کے ویزے کا بندوبست کرلینگے راحت علی کے ویزے کیلئے آج درخواست دینگے ایک دن میں ویزہ مل جائے گا ۔ دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ نے کہا ہے کہ راحت علی ورلڈ کپ کیلئے بہترین تجویز ہیں راحت علی دونوں جانب سے سوئنگ کرلیتے ہیں ۔

پی سی بی آج راحت علی کے ویزے کیلئے درخواست دے گا ویزے کا مسئلہ نہیں ہونا چاہیے آسٹریلیا کا ویزہ ایک دن میں لگ رہا ہے راحت علی مصباح الحق کو سہارا دینگے کپتان کو کنٹرول دینے کیلئے حفیظ او ر سعید اجمل دونوں باؤلرز کے طورپر شامل نہیں ہیں ایک بولر کی ٹیم میں کمی تھی تو بولر کی ہی جگہ ٹیم میں بنتی تھی راحت علی کی ورلڈ کپ سکواڈ میں شمولیت پر ان کے گھر میں خوشی کے شادیانے ، بھنگڑے او مٹھائیاں تقسیم ۔ واضح رہے کہ راحت علی صرف ایک انٹرنیشنل ون ڈے میچ کھیلے ہیں اور ورلڈ کپ 2015ء کے لئے نامزد 30کھلاڑیوں کی لسٹ میں بھی ان کا نام شامل نہیں تھا