لیبیا: آئل فیلڈ پر مسلح افراد کا حملہ 13 غیر ملکی ہلاک ،حملہ ساحلی شہر سرطے سے 100 کلومیٹر دور واقع المبروک آئل فیلڈ پر کیا گیا

جمعہ 6 فروری 2015 08:49

طرابلس(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6فروری۔2015ء)لیبیا میں ایک آئل فیلڈ پر مسلح افراد کے حملے میں 13 غیر ملکی ہلاک ہوگئے ، غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یہ حملہ ساحلی شہر سرطے سے 100 کلومیٹر دور واقع المبروک آئل فیلڈ پر کیا گیا،المبروک آئل فیلڈ نیشنل آئل کمپنی کی ملکیت ہے جبکہ فرانس بھی اس میں حصے دار ہے ،مارے جانے والے ملازمین میں سے 8کا تعلق مصر، 2 کا فلپائن اور ایک کا گھانا سے تھا۔

(جاری ہے)

نیشنل آئل کمپنی کے مطابق دیگر تمام ملازمین کو بحفاظت وہاں سے نکال لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :