چینی کمپنی کو کنٹریکٹ کی فراہمی،پاکستان اٹامک انرجی کمیشن پی پی آر اے کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوگا‘ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا انتباہ

جمعہ 6 فروری 2015 09:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6فروری۔2015ء) ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کو متنبہ کیا ہے کہ 30 ارب روپے کے واٹر ان ٹیک پراجیکٹ کو چینی کمپنی کو دینے پر وہ پی پی آر اے کی خلاف ورزی کا ارتکاب کررہی ہے۔ انگریزی اخبار کی رپورٹ کے مطابق دستیاب دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ یہ پراجیکٹ واٹر ان ٹیک اور آؤٹ فال پراجیکٹ کی تعمیر کیلئے چینی کمپنی کو دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کمیشن کے چیئرمین کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ ناتجربہ کار چائنا اوشین انجینئرنگ کنسٹرکشن کمپنی (سی او ای سی جی) نیلم جہلم پراجیکٹ کی طرح اس پراجیکٹ کو بھی التواء میں ڈال سکتی ہے اور قومی گرڈ 1100 میگاواٹ بجلی کی فراہمی سے محروم ہوسکتا ہے جس سے 900 ملین ڈالر کا خسارہ سامنے آسکتا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ اگر یہ کنٹریکٹ مذکورہ چینی کمپنی کو دیا گیا تو یہ اس کے رولز کی خلاف ورزی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :