قومی احتساب بیورو کی آگاہی مہم میں نادرہ، پاسپورٹ ڈیپارٹمنٹ اور پی آئی اے کو شامل کرنے کی تجویز ،قومی احتساب بیورو کی آگاہی مہم کو مزید تیز کیا جائے ، بد عنوانی کے خاتمے کے سلسلہ میں آگاہی مہم میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔ چیئرمین نیب قمرزمان چوہدری

جمعہ 6 فروری 2015 09:16

ا سلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6فروری۔2015ء) قومی احتساب بیورو ( نیب )کے چیئرمین قمر زمان چوہدری کی ہدایت پر قومی احتساب بیورو نے اپنی آگاہی اور بد عنوانی کی روک تھام کے لئے ملک بھر میں شروع کی گئی مہم میں پاکستان کرکٹ ٹیم ، پاکستان ہاکی ٹیم، اسلام آباد الیکڑک سپلائی کارپوریشن (IESCO) ، سوئی نادرن گیس پائپ لائن پرائیویٹ لمیٹڈ(SNGPL) ، پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (PTA)ملک بھر میں قائم ملکی اور غیر ملکی موبائل فون کمپنیوں کو شامل کرنے کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن (PIA) ،قومی ڈیٹابیس ایند رجسڑ یشن اتھارٹی (NADRA) اور پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کو قومی احتساب بیورو کی آگاہی مہم میں شمولیت کے لئے خط لکھ دیا ہے اور تجویز دی ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن ملکی اور غیر ملکی پروازوں کے دوران قومی احتساب بیورو (NAB) کا پیغام Say No To Corruptionیعنی بدعنوانی سے انکار ۔

(جاری ہے)

پاکستان کی ترقی اور خوشحالی سے پیار کو نشر کریں اس کے علاوہ قومی احتساب بیورو (NAB) نے NADRA کے طرف سے بنائے گئے کروڑوں شناختی کارڈ وں پر کرپشن سے انکار لکھنے کے ساتھ ساتھ تمام تمام پاسپورٹس پر بھی کرپشن سے انکار تحریر کرنے کی تجویز دی ہے تا کہ بد عنوانی کے ملکی ترقی پر اثرات کے بارے میں شعور اجا گر کرنے میں مل سکے ۔ قومی احتساب بیورو (NAB) کا ملک بھر میں قائم سنیما گھروں میں قومی ترانہ کے بعد قومی احتساب بیورو (NAB) کا پیغام Say No To Corruption پہلے ہی نشر کیا جارہا ہے اس کے علاوہ قومی احتساب بیورو (NAB) نے تمام سرکاری اور پرائیویٹ ٹی وی چینلز ، ریڈیوز ، ایف ایم ریڈیوز اور کیبل نیٹ ورکس پر قومی احتساب بیورو کا پیغام Say No To Corruptionپبلک سروس پیغام کے طور پر نشر کیا تھا جس کے بڑے مثبت اثرات سامنے آئے ہیں اور بد عنوانی کے خلاف آگاہی فراہم کرنے میں مدد ملی ہے۔

قومی احتساب بیورو (NAB ) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری کی ہدایت پر قومی احتساب بیورو نے اپنی آگاہی اور بد عنوانی کی روک تھام کے لئے ملک بھر میں آگاہی مہم کے سلسلہ میں مزیدتیزی لاتے ہوئے نیب کی موبائل وین کا گزشتہ دنوں افتتاح کیا ہے جس کے ذریعے ملک بھر میں قائم (NAB) کے علاقائی بیوروز اپنے اپنے علاقوں میں قائم سکولوں ، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں طلباء /طالبات میں بدعنوانی کے خلاف شعور اجاگر کرنے کے لئے بد عنوانی کے خلاف تقریری مقابلوں کا انعقاد کرنے کے علاوہ پینٹنگز کی نمائش اور خصوصی لیکچرز دیں گے اس سلسلہ میں ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) اور صوبائی حکومتوں نے قومی احتساب بیورو (NAB) کو اپنے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔ جس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :