پاکستان اس وقت بیرونی سازشوں میں گھیراا ہواہے ، ہم سب سے بڑھ کر پاکستان کا استحکام اور ترقی چاہتے ہیں، علی گیلانی / اسیہ اندرابی ، کشمیرپربھارت کا غاصبانہ قبضہ اب زیادہ دیرتک نہیں رہے سکے گا۔68 سال میں آزادی کیلئے آواز اٹھانے والے لاکھوں لوگوں کو شہید کیا گیا اور ہزاروں کو لاپتہ کردیا ۔ ہم آزادی کیلئے اس وقت تک پیچھے نہیں ہٹ سکتے جب تک انڈیا کشمیر سے اپنا قبضہ ختم نہیں کردیتا،مقبوضہ کشمیر سے ٹیلی فونک خطاب

جمعہ 6 فروری 2015 09:13

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6فروری۔2015ء)مقبوضہ کشمیر کے حریت رہنما سید علی گیلانی اور آ سیہ اندرابی نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت بیرونی سازشوں میں گھیراا ہواہے ، ہم سب سے بڑھ کر پاکستان کا استحکام اور ترقی چاہتے ہیں ۔ کشمیرپربھارت کا غاصبانہ قبضہ اب زیادہ دیرتک نہیں رہے سکے گا۔68 سال میں آزادی کیلئے آواز اٹھانے والے لاکھوں لوگوں کو شہید کیا گیا اور ہزاروں کو لاپتہ کردیا ۔

ہم آزادی کیلئے اس وقت تک پیچھے نہیں ہٹ سکتے جب تک انڈیا کشمیر سے اپنا قبضہ ختم نہیں کردیتا۔ ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے مقبوضہ کشمیر سے ٹیلی فونک خطاب پر جماعة الدعوة فیصل آباد کی طرف سے مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے جی ٹی ایس چوک سے گھنٹہ گھر چوک تک ایک بڑا کشمیر کارواں کے شرکاء سے کیا ۔

(جاری ہے)

مقبوضہ کشمیر سے حریت رہنما سید علی گیلانی نے مزید کہا کہ ہم اہلیان پاکستان کے مشکور ہیں کہ انہوں نے ہر موقع پر کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیا۔

قوام متحدہ کو چاہیے کہ وہ اپنی قراردادوں کے تحت کشمیریوں کو ان کا حق دلائے۔کشمیر اور فلسطین جو کہ اس وقت دنیا کے بہت بڑے مسئلے ہیں۔ او آئی سی کو ایک تحریک اٹھانی چاہییے جو کشمیر اور فلسطین کے مسا ٰئل کو حل کروانے کیلئے اقوام متحدہ کی قراردادوں کو منظور کروائے۔ہم سب سے بڑھ کر پاکستان کا استحکام اور ترقی عزیزہے۔انہوں نے جماعة الدعوة کے کارکنوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہر موقع پر کشمیریوں کی بھرپوراخلاقی حمایت کرتے ہیں۔

جبکہ حریت رہنما آپی اسیہ اندرابی نے مقبوضہ کشمیر سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم پھر 5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منارہے ہیں پوری دنیا میں جلسے اور ریلیاں منعقد کی جارہی ہیں، ہر ایک کی زبان پر ہے کہ کشمیر بنے گا پاکستان، جب تک کشمیر آزاد نہیں ہوگا ہم چین سے نہیں بیٹھے گے۔ یوم کشمیر منانے سے کشمیر آزاد نہیں ہوگا۔ بھارت کے پروپیگنڈا کی وجہ سے کشمیر بھارت کے زیر قبضہ ہے۔

بھارت دنیا کو اپنا جھوٹ منوارہا ہے کہ کشمیر اس کا اٹوٹ انگ ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے ، میری گزارش ہے کہ آپ اپنی حکومت کو مجبور کریں کہ اس مسئلے کو جلد از جلد حل کیا جائے۔ کشمیر کو آزاد کروانا پاکستان کا حق ہے۔ کشمیرکی آزادی ہی تکمیل پاکستان ہے۔ پاکستان اس وقت بیرونی سازشوں میں گھیراا ہواہے،۔ کارواں کی قیادت جماعة الدعوة کے مرکزی رہنما پروفیسر حافظ طلحہ سعید اورجماعة الدعوة فیصل آباد کے امیر فیاض احمدنے کی۔

شرکاء نے ہاتھوں میں کلمہ طیبہ والے پرچم، پلے کارڈز، کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ہاتھوں میں ہاتھ دو کشمیریوں کا ساتھ دو ، علی گیلانی، حافظ سعید قدم بڑھاؤ ہم تمہارے ساتھ ہیں ، کشمیر جنت نظیر اب آگ کے شعلوں کی آغوش میں کیوں؟، پاکستانیو! قدم بڑھاؤ ہندو سے اپنی شہ رگ چھڑاؤ جیسی تحریریں درج تھیں ۔جماعة الدعوة کے کشمیر کارواں کے دوران دور دور تک ہر طرف سر ہی سر نظر آ رہے تھے ۔

جماعة الدعوة کے سکیورٹی ضاکار کارواں کے شرکاء کو گھیرے میں لیکر ساتھ ساتھ چلتے رہے جبکہ،مولانا یوسف انور نائب امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث ،فرخ حبیب رہنما پاکستان تحریک انصاف،رشید عمر تنظیم اسلامی ،مولانا حنیف بھٹی نائب امیر جماعة اہلحدیث پنجاب ، شیخ سلیم الرحمن ناظم جمعیت اہلحدیث پنجاب ، قاری عبدالشکورہنما جماعة الدعوة فیصل آباد، رضوان محمود رہنما جماعة الدعوة فیصل آباد ودیگر نے خطاب کیا، مقررین کے خطابات کے دوران شرکاء کے ایک ساتھ کلمہ طیبہ والے پرچم لہرانے سے بڑا دل فریب منظر دیکھنے میں آیا کارواں کے موقع پر جماعة الدعوة کی طرف سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر موجود رہی۔فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے سینکڑوں رضاکار اور ایمبولینسیں بھی کارواں کے ہمراہ رہیں۔ کارواں کے شرکاء انتہائی آہستہ رفتار میں چلتے ہوئے چوک گھنٹہ گھر پہنچے جہاں بڑے جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا