بیرسٹر سلطان محمود نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا، اسمبلی کی نشست سے مستعفی ہونے کا اعلان، استعفیٰ عمران خان کے حوالے ،نواز شریف اور آصف زرداری دولت کے گٹھ جوڑ کا نام ہے،عمران خانبیرسٹر سلطان پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں اس لئے انہیں قبول کیا،نواز شریف نے غلاموں کے نظام کو بچا کر رکھا ہواہے،گونواز گو اسی نظام کے خلاف ہے،2 سال سے انصاف مانگ رہا ہوں آج تک نہیں ملا،ملک کو آمر ٹھیک مل جاتا تو ملک ٹھیک ہو جاتا مگر آمر بھی جعلی ملے، کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی تقریب سے خطاب

جمعہ 6 فروری 2015 09:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6فروری۔2015ء)تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہنواز شریف اور آصف علی زرداری دولت کے گٹھ جوڑ کا نام ہے ، یہ دولت کے پجاری اور پاور مافیا ہے ، یہ اقتدار کو نچلی سطح پر منتقل نہیں ہونے دیتا ، پاکستان اقوام عالم سے بھیک مانگ کر گزارا کرتا ہے ، یہ کشمیر پر کشمیریوں کی نمائندگی نہیں کرسکتا ، دولت کے ان بچاریوں کا سٹیٹس کو توڑنا ہوگا ، اقتدار کو نچلی سطح پر منتقل کرنا ہوگا ،بلدیاتی نظام کو رائج کرینگے ، نواز شریف نے غلاموں کے نظام کو بچا کررکھا ہوا ،گونواز گواصل میں نظام کے خلاف نعرہ ہے۔

نواز شریف جتنی بار حکومت کر لیں یہ نظام کو ٹھیک نہیں کر سکتا ،بیرسٹر سلطان محمود پر کوئی کرپشن نہیں،مکمل تحقیقات اور مکمل چھان بین کرکے ان کو پی ٹی آئی میں شامل کیا ہے،ہمارا فیصلہ آزاد کشمیر کے عوام کیلئے بہترین فیصلہ ہے،اقتدار میں آ کر آزاد کشمیر میں آزاد نیب کا ادارہ بنائیں گے ،سونامی کو دیکھ کر نواز شریف اور آصف زرداری اپنے مفادات کی خاطر اکٹھے ہوگئے،میرے حلقے پر ڈاکہ مارا گیا ،2 سال سے انصاف مانگ رہا ہوں،ملک کو آمر ٹھیک مل جاتا تو ملک ٹھیک ہو جاتا ، ملک کی بدقسمتی ہے کہ آمر بھی جعلی ملے ،۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیریوں سے یوم یکجہتی کے لئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر بیرسٹر سلطان محمود نے باقاعدہ طور تحریک انصاف میں شمولیت اور میر پور آزاد کشمیر اسمبلی کی نشست سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے استعفیٰ عمران خان کے حوالے کر دیا ۔عمران خان نے کہا کہ بیرسٹر سلطان محمود کو پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہتا ہوں،بیرسٹر سلطان محمود پر کوئی کرپشن کا الزام نہیں ہے،بیرسٹر سلطان کا فیصلہ آزاد کشمیر عوام کے لئے فیصلہ ہے،علامہ اقبال میرے رول ماڈل ہیں،جمہوریت کا مطلب آزادی ہے، جمہوریت اور غلامی کی تربیت پانے والے انسان میں زمین اور آسمان کا فرق ہے،اللہ تعالی کے سامنے جھکنے والا کسی اور کے سامنے نہیں جھکتا،انہوں نے کہا کہ آزاد آدمی بڑے فیصلہ کرتا ہے،غلام صرف غلامی کرتا ہے ،ملک کو آمر ٹھیک مل جاتا تو ملک ٹھیک ہو جاتا ، ملک کی بدقسمتی ہے کہ آمر بھی جعلی ملے ،عمران خان نے کہا کہ انتخابات میں میرے حلقے پر ڈاکہ مارا گیا ،2 سال سے انصاف مانگ رہا ہوں،این اے 122 میں اسی ماہ فیصلہ آئے گا ،دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا،سربراہ تحریک انصاف نے کہا کہ آزاد کشمیر کے فیصلے آزاد ہونے چاہئیں،ملک پر معاشی قبضہ کرنے والوں کے خلاف لڑیں گے، جو آزاد نہیں وہ صرف اچھے غلام بن سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ چند لوگوں نے ملک کو یرغمال بنایا ہوا ہے ،نیب کو ایک آزاد اور خود مختار ادارہ بنائیں گے،خیبر پختونخواہ میں نیب کا ادارہ صوبائی حکومت کے ماتحت نہیں ہے،،تحریک انصاف کی حکومت میں نیب حکومت کے ماتحت نہیں ہوگی اور آزاد کشمیر میں پہلی بار نیب کا ادارہ بنایا جائیگا،عمران خان نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی الیکشن کے لئے تیار ہیں،سندھ اور پنجاب کی وجہ سے خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات میں دیر ہو رہی ہے ۔

خیبر پختونخواہ میں مثالی بلدیاتی نظام لیکر آئیں گے،ہمارا دھرنا دھاندلی کے خلاف تھا ،سونامی دیکھ کر نوازشریف اورآصف زرداری اکٹھے ہو گئے،یہ دونوں اپنے مفادات کی خاطر اکٹھے ہوئے ہیں،سیاست دان قبضہ گروپوں کی حفاظت کرتے ہیں،جمہوریت میں قانون حقوق کی حفاظت کرتاہے لیکن یہاں معاملہ الٹا ہے،بلوچستان کا حال سب سے برا ہے ،انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے غلاموں کے نظام کو بچا کر رکھا ہوا ہے،کرپشن کو روکنا ہے تو سب سے پہلے اداروں کو ٹھیک کرنا ہوگا،25 سال سے بھارت نے 7لاکھ فوج تعینات کر رکھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قبائل صدیوں سے آزاد ہیں کوئی بھی انہیں غلام نہیں بنا سکتا،اسلام آباد میں بیٹھے شخص کو کیا پتہ کہ وزیرستان میں کیا ہو رہا ہے ،لوگوں کو انصاف نہیں ملے گا توکیا ملے گا،ملک میں چھوٹا سا طبقہ ارب پتی بن گیا ہے،ہماری اصل جنگ حقوق کے لئے ہے ،میں با اختیار کپتان تھا کسی اور کو ذمہ داری نہیں لینے دیتا تھا،نواز شریف جتنی بار بھی حکومت کر لیں یہ نظام کو ٹھیک نہیں کر سکتے، حکمرانوں نے الیکشن میں کئے گئے وعدے پورے نہیں کئے ،چند لوگوں نے پورے ملک کو یرغمال بنا رکھا ہے،عمران خان نے کہا کہ بیرون ملک تارکین وطن پاکستان کا بہترین اثاثہ ہیں ان کے مسائل حل نہیں کئے جارہے،پاکستان اور بھارت میں لوگ جانوروں کی طرح زندگی گزار رہے ہیں ،عمران خان نے کہا کہ قبائلی علاقہ جات کے لوگوں کو غلام نہیں بنایا جاسکتا تقسیم ہند سے قبل انگریز 90 سال تک انہیں غلام بنانے کی کوشش کرتے رہے ہیں مگر وہ ناکام رہے افغانستان میں دو سپر پاورز بھی افغانیوں کو غلام نہیں بنا سکی کیونکہ وہ پیدائشی آزادی پسند لوگ ہیں ۔

عمران خان نے کہا کہ آصف علی زرداری اور نواز شریف ایک سکے کے دو رخ ہیں ۔قبل ازیں بیرسٹر سلطان محمود نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا اور میر پور آزاد کشمیر اسمبلی کی نشست سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ۔بیرسٹر سلطان نے کہا کہ آصف زرداری اور نواز شریف ملے ہوئے ہیں ،آئندہ انتخابات میں آزاد کشمیر میں تحریک انصاف سب سے بڑی جماعت بن کر ابھرے گی ،عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف متحد ہے ،انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو پس پشت پر ڈال دیا گیا ہے ،اس موقع پر بیرسٹر سلطان محمود نے اپنا استعفیٰ عمران خان کے حوالے کر دیا۔