کرکٹ کے ورلڈ کپ کیلئے سلیکٹ کی گئی 15رکنی پاکستانی کرکٹ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی، پی سی بی

جمعرات 5 فروری 2015 04:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5فروری۔2015ء)کرکٹ کے ورلڈ کپ کیلئے سلیکٹ کی گئی 15رکنی پاکستانی کرکٹ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی، ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کی تبدیلی کے حوالے سے سب افواہیں ہیں، مگر بعض وجوہات کی بناء پر ورلڈ کپ کے بعض میچز میں کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے بوقت ضرورت کھلاڑیوں میں ردوبدل کیا جا سکتا ہے، پاکستان کرکٹ کنٹرول بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی پندرہ رکنی کرکٹ ٹیم میں شامل جنید خان زخمی ہیں، ان کی جگہ بلاول بھٹی کارگر ثابت ہوسکتے ہیں جبکہ سہیل تنویر کا کھیلنا بھی مشکوک دکھائی دیتا ہے تاہم ذرائع کی سلیکٹر سے اپیل ہے کہ سہیل تنویر کو ٹرائل کیا جانا چاہیے ایک تیسرے کھلاڑی راحت علی کا ورلڈ کپ کے حوالے سے مستقبل مشکوک ہے وہ بیٹنگ میں اتنے پلیئر نہیں تاہم وہ ایک اچھے باؤلر ہیں جس کی وجہ سے وہ محفوظ نہیں۔

متعلقہ عنوان :