سینٹ انتخابات میں حصہ لینے کیلئے مسلم لیگ (ن) نے اپنے حتمی امیدواروں کے چناؤ کے لئے انٹرویوز کا سلسلہ شروع کردیا راجہ ظفر الحق نے پنجاب اسمبلی میں بطور سینیٹر حصہ لینے کے لئے درخواستیں دائر کرنے والے چھیانوے امیدواروں کے انٹرویوز کئے ہیں وفاق ، خیبر پختونخواہ ، بلوچستان اور سندھ سے الیکشن میں حصہ لینے والے خواہش مند امیدواروں کے انٹرویوز آج ہونگے

جمعرات 5 فروری 2015 05:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5فروری۔2015ء)سینٹ انتخابات میں حصہ لینے کیلئے مسلم لیگ (ن) نے اپنے حتمی امیدواروں کے چناؤ کے لئے انٹرویوز کا سلسلہ شروع کردیا ہے اس حوالے سے گزشت روز اسلام آباد میں پارلیمانی کمیٹی سربراہ راجہ ظفر الحق نے پنجاب اسمبلی میں بطور سینیٹر حصہ لینے کے لئے درخواستیں دائر کرنے والے چھیانوے امیدواروں کے انٹرویوز کئے ہیں جبکہ وفاق ، خیبر پختونخواہ ، بلوچستان اور سندھ سے الیکشن میں حصہ لینے والے خواہش مند امیدواروں کے انٹرویوز آج ہونگے کمیٹی نے پنجاب اسمبلی میں حصہ لینے والے خواہش مند امیدواروں سے ان کی مالی پوزیشن سیاسی وابستگی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں سمیت دیگر امور کے حوالے سے ان سے سوال و جواب کئے ہیں ان انٹرویوز کے بعد شارٹ لسٹ کئے جانے والے امیدواروں کے نام وزیراعظم کو منظوری کیلئے بھجوائے جائینگے جہاں پر وزیراعظم اپنے امیدواروں کی حتمی منظوری دے گے اس سے قبل ٹکٹ لینے کے لئے کاغذات جمع کرانے والے امیدواروں کی جانچ پڑتال کیلئے پنجاب میں بنائی گئی کمیٹی جس میں رانا ثناء اللہ بلال یاسین مجتبی شجاع الرحمن اور حمزہ شہباز شریف نے امیدواروں کو شارٹ لسٹ کرکے وفاق میں بنائی گئی پارلیمانی کمیٹی کے روبرو نام رکھے تھے اب یہاں سے انٹرویوز کے بعدموزوں امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیاجائے گا ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ(ن) کے ذرائع کے مطابق چالیس امیدواروں کو کمیٹی شارٹ لسٹ کرکے ان کے نام وزیراعظم کو بھجوائے گی