نائیجیریا اور ہمسائیہ ممالک میں بوکو حرام کیخلاف فوری علاقائی آپریشن کا آغاز کیا جائیگا ، سلامتی کونسل

جمعرات 5 فروری 2015 05:17

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5فروری۔2015ء) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے نائیجیریا اور ہمسائیہ ممالک میں بوکو حرام کیخلاف فوری علاقائی آپریشن کے آغاز کا مطالبہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سلامتی کونسل سے جاری ہونیوالے بیان میں گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بوکو حرام مغربی اور وسطی افریقی خطے کے امن واستحکام کو برباد کررہی ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ بوکو حرام کے ریاست بورنو اور لیک چادرہا سائن خطے میں حملے افسوسناک ہیں بیان میں کہا گیا ہے کہ نائیجیریا اور اس کے ہمسائیہ ممالک میں بوکو حرام کیخلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جانی چاہیے