سابق صدر زرداری کیخلاف سوئس بینک اکاؤنٹس کے مقدمات ختم نہیں ہوئے ،اٹارنی جنرل، سوئس اٹارنی آفس سے جو خط وکتابت پرمعاملات وزارت قانون کے پاس ہیں،خصوصی گفتگو

جمعرات 5 فروری 2015 06:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5فروری۔2015ء) اٹارنی جنرل آف پاکستان سلمان اسلم بٹ نے کہاہے کہ سابق صدرآصف علی زرداری کیخلاف سوئس بینک اکاؤنٹس کے مقدمات ختم نہیں ہوئے ، یہ مقدمات ابھی تک موجود ہیں سوئس اٹارنی آفس سے جو خط وکتابت ہوئی تھی اس کی قانونی رائے جاننے کے لئے معاملات وزارت قانون کے پاس ہیں وزارت قانون ہی اس حوالے سے کوئی فیصلہ کرسکتی ہے ۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اٹارنی جنرل نے کہا کہ وہ مستقبل قریب میں سوئٹزرلینڈ نہیں جارہے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سوئس بینک اکاؤنٹس کا معاملہ اٹارنی جنرل آفس میں نہیں ہے یہ معاملات وزارت قانون و انصاف کے پاس ہے۔ سوئٹزرلینڈ سے جو خط وکتابت ماضی میں ہوتی رہی ہے اس کے بارے میں اٹارنی جنرل نے کہا کہ قانونی رائے کے لیے یہ معاملہ بھی وزارت قانون کو بھجوایا گیا تھا اس کی قانونی رائے کے بعد ہی کوئی فیصلہ ہوگا