رتلی ڈیم کے ڈیزائن پر پاکستان کابھارت سے شدید احتجاج ، رتلی ڈیم کا ڈیزائن سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہے، معاہدے کی خلاف ورزی پر عالمی ثالثی عدالت سے رجوع کریں گے۔ پاکستانی انڈس واٹر کمیشن

جمعرات 5 فروری 2015 06:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5فروری۔2015ء)پاکستان نے بھارت کی جانب سے دریائے چناب پر رتلی ڈیم کے ڈیزائن پر شدید احتجاج کیا ہے ،مرزا آصف بیگ کی سربراہی میں پاکستانی انڈس واٹر کمیشن کے 6 رکنی وفد نے بھارتی انڈس واٹر کمیشن کے حکام سے 3روزہ مذاکرات کیے۔

(جاری ہے)

بھارتی وفد کی سربراہی کے وہرہ نے کی۔ پاکستانی انڈس واٹر کمیشن کے وفد نے بھارت سے دریائے چناب پر بننے والے رتلی ڈیم کے ڈیزائن پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ رتلی ڈیم کا ڈیزائن سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔ بھارت نے اگر ڈیزائن تبدیل نہیں کیا تو سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر عالمی ثالثی عدالت سے رجوع کریں گے۔

متعلقہ عنوان :