پاک فوج کے 28 بریگیڈئرز کو میجرجنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی،ترقی پانے والوں میں آرمی میڈیکل کور کے سات افسران بھی شامل ،آرمی چیف کی صدارت میں ہونے والے آرمی پروموشن بورڈ کے اجلاس میں فیصلہ

جمعرات 5 فروری 2015 06:13

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5فروری۔2015ء )پاک فوج کے 28 بریگیڈئرز کو میجرجنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی یہ فیصلہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی صدارت میں ہونے والے آرمی پروموشن بورڈ کے اجلاس میں کیا گیا ۔

(جاری ہے)

میجر جنرل کے عہدے پر ترقی پانیوالوں میں ندیم ذکی منج ، شاہین مظہرمحمود ، کامران علی ، محمد عامر ، شاہد پرویز ، حفیظ الرحمان ، امجد احمد بٹ ، محمد عدنان ،محمد وسیم اشرف ، محمد کلیم آصف ، ساحر شمشادمرزا ، سردار طارق امان ، طاہر مسعود بھٹہ،اظہر عباس ،نعمان محمود ، فیض حامد ، نادر خان ،محمد چراغ حیدر، منظور احمد ، باسط رضا اور انیس اکبرشامل ہیں جبکہ آرمی میڈیکل کور کے سات بریگیڈیئر رینک کے افسران کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے جن میں جی ڈی ایم او راحت عباس،جی ڈی ایم او زاہد حامد ، ارشد محمود (یورالوجی )، شمریزخان (ریڈیالوجسٹ )، نعیم نقی (آن کالوجی )، طاہر مختارسید اور ظفر اقبال شیخ (ڈرماٹالوجسٹ ،وینرالوجی ) شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :