پاکستان ہاکی فیڈریشن کو فنڈز کی شدید کمی، پاک چین ہاکی سیریز ملتوی کر دی گئی،صدر اختر رسول گزشتہ کئی ماہ سے حکومت سے فنڈز لینے میں ناکام رہے جس کے باعث فیڈریش میں مالی بحران شدت اختیار کرگیا ،فنڈز نہ ہونے کے باعث پاکستان ٹیم مئی میں ہونے والے اذلان شاہ کپ میں بھی شرکت نہیں کر سکے گی

بدھ 4 فروری 2015 08:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4فروری۔2015ء)پاکستان ہاکی فیڈریشن میں مالی بحران شدت اختیار کر گیا۔ فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث پاک چین ہاکی سیریز ملتوی کر دی گئی۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر اختر رسول گزشتہ کئی ماہ سے حکومت سے فنڈز لینے میں ناکام رہے ہیں۔ جس کے باعث فیڈریشن میں مالی بحران شدت اختیار کر گیا۔

(جاری ہے)

فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث فروری میں ہونے والی پاک چین ہاکی سیریز ملتوی کر دی گئی۔ چھ ٹیسٹ میچز کی سیریز میں سے تین میچ پاکستان میں ہونے تھے جبکہ تین میچز کی سیریز کے لئے پاکستانی ٹیم نے چین کا جوابی دورہ کرنا تھا۔ مگر فیڈریشن کے پاس فنڈز نہ ہونے کے باعث پاکستان ٹیم مئی میں ہونے والے اذلان شاہ کپ میں بھی شرکت نہیں کر سکے گی۔

متعلقہ عنوان :