کرسٹیانو رونالڈو کی خدمات 30 کروڑ پاوٴنڈ میں،رونالڈو کو اگر کل ریال میڈرڈ جانے دے تو انھیں 30 کروڑ پاوٴنڈ میں خریدا جا سکتا ہے،خورخے مینڈس، پرتگالی فٹبال ٹیم کے کپتان ’اب تک کے بہترین کھلاڑی ہیں۔ وہ دنیا کے بہترین کھلاڑی ہیں اور آپ اْن کا مقابلہ کسی اور کے ساتھ نہیں کر سکتے، ایجنٹ رونالڈو،‘مینڈس نے ایک ارب پاوٴنڈ مالیت کے تبادلوں کے معاہدے کروائے ہیں، انھیں کھیل کی دنیا کی طاقتور ترین شخصیت سمجھا جاتا ہے،کرسٹیانو رونالڈو مسلسل تین بار بیلون ڈی اور یعنی سال کے بہترین فٹبال کھلاڑی کا ایوارڈ حاصل کر چکے ہیں

بدھ 4 فروری 2015 08:24

پرتگال(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4فروری۔2015ء)پرتگالی فٹبال کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کے ایجنٹ کا کہنا ہے کہ اْن کی خدمات کی کْل قیمت 30 کروڑ پاوٴنڈ ہے۔کرسٹیانو رونالڈو کے ایجنٹ خورخے مینڈس نے بتایا کہ رونالڈو کو اگر کل ریال میڈرڈ جانے دے تو انھیں 30 کروڑ پاوٴنڈ میں خریدا جا سکتا ہے۔خورخے مینڈس نے غیر ملکی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے پرتگالی فٹبال ٹیم کے کپتان ’اب تک کے بہترین کھلاڑی ہیں۔

وہ دنیا کے بہترین کھلاڑی ہیں اور آپ اْن کا مقابلہ کسی اور کے ساتھ نہیں کر سکتے۔‘29 سالہ رونالڈو کو اس سال مسلسل تیسری بار دنیا کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ ملا جس میں انھوں نے لائنل میسی کو پیچھے چھوڑ دیا۔جب اْن سے پوچھا گیا کہ رونالڈو کی خدمات کتنے میں حاصل کی جاسکتی ہیں تو انھوں نے جواباً پوچھا: ’رونالڈو؟ ایک ارب۔

(جاری ہے)

اگر انھیں خریدنے کی شرط ایک ارب ڈالر کی ہے تو (ان کی مالیت) ایک ارب ہے اور اْن جیسا ڈھونڈنا بہت مشکل ہے۔

’اگر کسی بھی وجہ سے اْن کا کلب انھیں30 کروڑ پاوٴنڈ میں بیچنے کا فیصلہ کرتا ہے تو ضرور کوئی نہ کوئی انھیں خریدنے کے لیے تیار ہو گا۔‘تاہم انھوں نے اصرار کیا کہ رونالڈو، جنھیں 2009 میں ریال میڈرڈ نے آٹھ کروڑ پاوٴنڈ میں خریدا تھا، اسی کلب کا حصہ رہیں گے، بے شک انھیں اپنے سابقہ کلب مانچسٹر یونائٹڈ کے شائقین سے محبت ہے۔جب اْن سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اپنا کریئر وہیں ختم کریں گے؟ تو انھوں نے جواب دیا ’یقیناً، وہ ریال میڈرڈ نہیں چھوڑیں گے۔

‘مینڈس کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ انھوں نے ایک ارب پاوٴنڈ مالیت کے تبادلوں کے معاہدے کروائے ہیں اور انھیں کھیل کی دنیا کی طاقتور ترین شخصیت سمجھا جاتا ہے۔کرسٹیانو رونالڈو مسلسل تین بار بیلون ڈی اور یعنی سال کے بہترین فٹبال کھلاڑی کا ایوارڈ حاصل کر چکے ہیں انھوں نے کہا: ’ ایجنٹوں کے بارے میں لوگوں کے غلط خیالات ہیں۔ ایجنٹ ہونے کے مختلف معنی ہیں۔

میں ایک نارمل شخص ہوں اور ہر دن سخت محنت کرتا ہوں۔ میرے مقاصد اور اہداف ہیں اور میں ایمانداری سے درست کام کرتا ہوں اور یہ سب سے اہم ہے۔‘انھوں نے فٹبال کو ’دنیا کا سب سے اہم کھیل‘ قرار دیا اور کھلاڑیوں کے معاوضوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ’معاوضے سب سے زیادہ ہونے چاہییں۔‘مینڈس نے ان کھلاڑیوں کو اپنا خاندان قرار دیا جن کے وہ معاہدے کرواتے ہیں، اور کہا کہ ’یہ ایسا ہی ہے جیسا آپ اپنے خاندان کے ساتھ اپنے بیٹے سے بات کر رہے ہوں اور ہمیشہ ان کی بہتری کے لیے اور ان کی مدد کے لیے بہترین راستہ تلاش کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

‘مینڈس نے کھلاڑیوں کی تھرڈ پارٹی ملکیت کے خیال کو کلبوں کے لیے ’غیر قانونی‘ اور ’تباہ کن‘ قرار دیا۔مینڈس سابق ڈی جے ہیں اور وہ ایک نائٹ کلب کے مالک بھی رہ چکے ہیں۔ وہ ہوزے مریینیو، لوئز فیلیپ سکولاری، ردامِل فلکاوٴ، اینخل ڈی ماریا، ہامیز روڈریگس، ڈیوڈ ڈی گیا، وکٹر والڈس اور ڈییگل کوسٹا کی نمائندگی کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :