گانوں سے ”بمبئی“ کا لفظ نکال دیں‘ فلم سنسر بورڈ کا حکم

بدھ 4 فروری 2015 08:52

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 5فروری۔2015ء)سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر خواتین کی حفاظت کے بارے میں ایک گانے پر بحث چھڑ گئی ہے جس میں ملک کے مالیاتی دارالحکومت ممبئی کا نام استعمال کیا گیا ہے۔بی بی سی مانیٹرنگ کے وکاس پانڈے نے گلوکار مہر جوشی سے مل کر یہ جاننے کی کوشش کی کہ ایسی کیا بات تھی جس نے ان کے گانے کو متنازعہ بنا دیا۔بھارت کے فلم سنسر بورڈ نے حال ہی میں وکاس جوشی کو حکم دیا تھا کہ وہ اپنے گانوں میں سے بمبئی کا لفظ نکال دیں۔

(جاری ہے)

1995 میں دائیں بازو کے گروہوں کی جانب سے پرزور مہم کے بعد ملک کے مالیاتی دارالحکومت کا نام بمبئی سے بدل کر ممبئی کر دیا گیا تھا۔ ان لوگوں کا کہنا تھا کہ لفظ بمبئی نوآبادیاتی دور کی علامت تھا اور ان کے شہر کے نام کو مقامی ثقافت اور زبان کی نمائندگی کرنی چاہیے۔وکاس جوشی نے گذشتہ سال اپنی البم ’ممبئی بلیوز‘ جاری کی تھی اور حال ہی میں ایک انٹرٹینمنٹ کمپنی نے سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن سے رابطہ کیا تا کہ انھیں وکاس کے ایک گانے کی وڈیو بنانے کی اجازت مل سکے۔

متعلقہ عنوان :