گوانتانامو کے سابق طالبان قیدی عسکری کارروائی میں ملوث نہیں،قطر ،یہ بالکل غلط ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ فروری

مزید بین الاقوامی خبریں

تاریخ اشاعت: 2015-02-04
تاریخ اشاعت: 2015-02-04
تاریخ اشاعت: 2015-02-04
تاریخ اشاعت: 2015-02-04
تاریخ اشاعت: 2015-02-04
تاریخ اشاعت: 2015-02-04
تاریخ اشاعت: 2015-02-04
-

تلاش کیجئے

گوانتانامو کے سابق طالبان قیدی عسکری کارروائی میں ملوث نہیں،قطر ،یہ بالکل غلط ہے، وہ اسی معاہدے کے مطابق زندگی گزار رہے ہیں جو ہم نے امریکہ کے ساتھ کیا تھا، اس میں تشویش کی کوئی بات نہیں ، وزیر خارجہ خالد العطیہ

دوحہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 5فروری۔2015ء)قطر کے وزیر خارجہ نے ان اطلاعات کی تردید کی ہے کہ گوانتاناموبے کی جیل سے قطر منتقل کیے گئے پانچ میں سے ایک طالبان قیدی نے عسکری کارروائی میں دوبارہ شامل ہونے کی کوشش کی ہے۔وزیر خارجہ خالد العطیہ نے کہا کہ "یہ بالکل غلط ہے، وہ اسی معاہدے کے مطابق زندگی گزار رہے ہیں جو ہم نے امریکہ کے ساتھ کیا تھا"۔ گزشتہ مئی میں پانچ افراد کو گونتاناموبے سے امریکی سارجنٹ بووی برگدال کی رہائی کے بدلے میں چھوڑا گیا تھا۔

برگدال کو 2009ء میں عسکریت پسندوں نے افغانستان میں اس وقت یرغمال بنا لیا تھا جب وہ اپنی فوجی پوسٹ سے باہر گیا تھا۔امریکی صدر اور قطر کے امیر کے درمیان طے پا جانے والے ایک معاہدے کے مطابق ان پانچ افراد کی نگرانی کو ضروری قرار دیا گیا تھا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ وہ دوبارہ عسکری کارروائی میں حصہ نہیں لیں گے۔امریکی ٹی وی چینل 'سی این این' پر گزشتہ ہفتے نشر ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق امریکی فوج اور ا نٹیلی جنس کے عہدیداروں کو شبہ ہے کہ پانچ (طالبان) میں سے ایک جس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے، نے عسکری کارروائی کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے مشتبہ طالبان ساتھیوں سے "رابطہ کیا ہے"۔



اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

04-02-2015 :تاریخ اشاعت

:متعلقہ عنوان