افغانستان‘ سیکورٹی فورسز کے آپریشن اور بم دھماکوں میں سات فوجی اور 16 طالبان ہلاک

بدھ 4 فروری 2015 08:50

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 5فروری۔2015ء)افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران بم دھماکوں میں سات فوجی اور 16 طالبان ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

عیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ پکتیکا‘ قندوز اور ازرگان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 16 طالبان ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبہ جاؤزجین میں سڑک کنارے بم دھماکے میں سات فوجی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ آپریشن کے دوران بڑے پیمانے پر اسلحہ اور ہتیھار بھی برآمد کئے گئے ہیں

متعلقہ عنوان :